بین الاقوامی خبریں

فوجی وردی کے پہناوے میں یوکرینی خاتون اول کا دورہ امریکہ

نیویارک 20جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکا امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ خاص و عام کی توجہ کا مرکز ہیں۔اولینا کو فوجی وردی کے لیے استعمال ہونے والے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کا رنگ ان کے شوہر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اپنائے ہوئے ہیں۔یوکرین کی خاتون اول نے اپنے دورہ امریکا کے پہلے دن امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملٹری گرین کا کلاسک لباس اپنایا، وہی رنگ جو ان کے شوہر صدر یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنا رہے ہیں۔

زیلنسکا نے اپنے لباس کو سنہری بروشز سے سجایا تھا جس میں ترشول کی شکل دی گئی تھی، جو یوکرین کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ کراس کی علامت ہے جسے یوکرین کے سابق صدر نے اس سے قبل اپنی کئی صورتوں میں اپنے فوجی کپڑوں پر اپنایا تھا۔ انہوں نے امریکی کانگریس کے لیے اپنے پیغام یہ تاثر دیا کہ اس منظر کے ذریعے یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں اپنے فعال کردار کا اظہار کرنا چاہتی تھیں۔زیلنسکا کے بارے میں جو کچھ ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ انہوں نے کنسٹرکشن انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن ایک اسکرین رائٹر کے طور پر کام کیا۔

ان کے شوہر جو اب یوکرین کے صدر ہیں ایک کامیڈی اداکار تھے۔انہوں نے جنگ سے پہلے اور اس کے دوران یوکرین کی خاتون اول کی حیثیت سے اپنے فرائض بڑی ذمہ داری کے ساتھ انجام دیئے۔ جہاں تک ان کے دورہ امریکہ کا تعلق ہے تو وہ ایک چھوٹے وفد کے ہمراہ ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ دورہ غیر سرکاری ہے۔ کل منگل کو انہوں نے امریکی خاتون اول جل بائیڈن سے ملاقات کی اورآج وہ امریکا میں کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button