بین الاقوامی خبریں

’روس کو ہتھیاروں کی فراہمی‘، یوکرین نے ایران پر عائد کیں پابندیاں

کیف کی پارلیمنٹ نے یوکرین کے خلاف روس کا ساتھ دینے پر ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دے دی

کیف ،30مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کیف کی پارلیمنٹ نے یوکرین کے خلاف روس کا ساتھ دینے پر ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دے دی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیئف کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے سے لے کر اب تک ایران روس کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔یہ اقدام یوکرینی حکام کی جانب سے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ’روس حملے کے آغاز سے کیف کے خلاف ایرانی ساختہ ’شاہد ڈرونز‘ استعمال کرتا آ رہا ہے۔یوکرین کی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ ’ایران پر پابندیوں کی قرارداد مہذب دنیا کے ان اقدامات سے ہم آہنگ ہے جو ایران کو مکمل تنہائی کے سفر کی جانب لے جا رہے ہیں۔

پابندیوں کے پیکیج میں ایران کے ساتھ ’فوجی اور دوہرے استعمال کی اشیاء‘ کے علاوہ ’مالی اور اقتصادی‘ معاملات کو معطل کیا جانا بھی شامل ہے۔اس قرارداد کو حتمی قانون بننے کے لیے صدر زیلنسکی کے دستخط درکار ہیں جو ایک رسمی کارروائی ہے کیونکہ یہ بل انہی کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے۔یوکرینی صدر نے پچھلے ہفتے براہ راست ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ روس کی دہشت کا ساتھی کیوں بننا چاہتے ہین؟ان کے مشیر میخائلو روڈولایک نے اتوار کو کہا تھا کہ کیئف پر درجنوں ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے ہیں اور انہوں نے ایرانی حکومت کو ’ایک دہشت گرد حکومت‘ قرار دیا تھا۔ا

نہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’تہران اس جنگ میں روس کا کلیدی شراکت دار بن چکا ہے اور جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔دوسری جانب اس کے جواب میں تہران کا کہنا تھا کہ ’زیلنسکی ایسی کوششیں مغربی دنیا کی مالی اور فوجی مدد حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button