قومی خبریں

عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

نئی دہلی، 23 ستمبر: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی ایک عدالت نے فروری 2020 دہلی فسادات سازش کیس کے سلسلے میں سخت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم لیڈر عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔

عدالتی عملے نے یہ معلومات خالد کے وکلاء کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دی۔ خالد سمیت کئی دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر فروری 2020 میں ہونے والے تشدد کے مرکزی سازشی ہونے کا الزام ہے۔ تشدد میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے۔

3 ستمبر کو ضمانت کی درخواست پر آخری سماعت میں خالد نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتایا تھا کہ چارج شیٹ نے بغیر کسی حقائق کے مبالغہ آمیز الزامات لگائے ہیں اور یہ ویب سیریز اور نیوز چینلز کے اسکرپٹ کی طرح ہے۔ دہلی پولیس نے اس ضمانت کی درخواست پر اعتراض کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button