سرورقسوانح حیات فلمی و اسپوریٹس

ٹیم انڈیا کا جموں توی ایکسپریس-عمران ملک ✍️سلام بن عثمان

عمران ملک 22 نومبر 1999 کو جموں کشمیر کے سری نگر میں پیدا ہوئے۔ عمران ملک کا تعلق گجر نگر کے ایک معمولی خاندان سے ہے۔ ان کے والد عبدالرشید ایک پھل فروش ہیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے کے کھیل کی ہمیشہ حمایت کی۔ عمران ملک کے والد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے اپنے بیٹے عمران ملک کو کرکٹ کے کٹس کے تعلق سے کبھی منع نہیں کیا۔ ہمیشہ کھیل کی اچھی تربیت کا مشورہ دیتے رہے۔ عمران ملک کو بچپن ہی سے کرکٹ سے دلچسپی تھی۔

جموں کشمیر کے ایک چھوٹے سے قصبہ سے تعلق رکھنے والے عمران ملک نے اپنے بچپن کے شروعاتی دنوں میں درخت کی لکڑی کا اسٹمپ بنا کر گیند بازی کیا کرتے تھے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ کرکٹ کی دنیا میں تیز ترین رفتار گیند باز کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔ عمران ملک نے گلی کرکٹ کھیلتے ہوئے صرف 17 سال کی عمر میں ہی علاقہ کے ٹینس بال ٹورنامنٹ میں کھیلنا شروع کیا۔ جیسے ہی عمران ملک نے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا تجربہ کار بلے باز بھی حیران ہوگئے کہ کب باہر کی گیند ملے اور اسے چوکے کے لیے پہنچایا جائے۔

مگر عمران ملک بہت ہی بہترین انداز کے ساتھ گیند کو اسٹمپ پر رکھتے ہوئے تیز رفتار گیند کرتے۔ عمران ملک نے اپنی بہترین گیند بازی کی صلاحیتوں کے ساتھ پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ، آئی پی ایل اور پھر ٹیم انڈیا میں اپنا مقام بنایا۔ عمران ملک کو 18 جنوری 2021 میں ٹی 20 مشتاق علی ٹرافی میں کھیلنے کا موقع ملا۔ ان بہترین کارکردگی کی وجہ سے انھیں 27 فروری 2021 کو لسٹ اے محدود اوورز میں موقع ملا۔ اس کے بعد وجے ہزارے ٹرافی میں موقع ملا۔ ان کی مسلسل بہترین تیز گیند بازی کو دیکھتے ہوئے 2021 کے آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد نے انھیں نیلامی کے ذریعے عمران ملک کے ساتھ ٹورنامنٹ کا معاہدہ کیا۔ اس آئی پی ایل میں تین تیز گیند باز میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا۔

عمران ملک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلتے ہوئے آئی پی ایل میں اپنا آغاز کیا۔ اس میچ میں حیدرآباد نے صرف 115 رنز ہی بنائے تھے۔ مگر عمران ملک کی ابتدائی چند گیندوں کے ذریعے کرکٹ کی دنیا کا رخ موڑ دیا۔ سب نے جب جموں توی ایکسپریس کی طرف دیکھا تو ہر کوئی کہنے لگا یہ نیا لڑکا کون ہے جو اتنی آسانی سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر رہا ہے۔

عمران ملک نے دوران آئی پی ایل رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلتے ہوئے کرکٹ شائقین کو متوجہ کرتے ہوئے لگاتار پانچ گیندیں 150 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ کی تیز رفتا سے گیند بازی کی۔ جس کی وجہ سے انھیں 2021 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا میں نیٹ گیند باز کے طور پر شامل کیا گیا۔ 23 نومبر 2021 میں انڈیا اے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم میں شامل کیا گیا۔ عمران ملک نے بہت جلد ہر طرز کی کرکٹ پر اپنا سکہ جمایا۔

جس کی وجہ سے سن رائزرز حیدرآباد نے انھیں دوبارہ 2022 کے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں برقرار رکھا۔ 27 اپریل 2022 کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلی مرتبہ صرف 25 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ عمران ملک نے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ کی تیز رفتاری سے گیند بازی کرتے ہوئے کرکٹ کی دنیا میں شاندار کھیل پیش کیا اور کرکٹ شائقین اور ٹیم انڈیا کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

عمران ملک نے آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہوئے 13 میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کی۔ بہترین اور مسلسل تیز رفتار 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ساتھ گیند بازی کی صلاحیت نے سب کے تصور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کئی لوگوں نے کہا کی کپل دیو کا متبادل تو کسی نے ظہیر خان کہا تو کسی نے عرفان پٹھان یہاں تک کہ کرکٹ شائقین اپنے آپ کو روک نہیں سکے اور کہا کہ جموں توی ایکسپریس۔ عمران ملک کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے انھیں جنوبی افریقہ کے خلاف 9 جون سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 بین الاقوامی میچ کے لیے ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا۔

عمران ملک نے اپنی گیند بازی میں آتش گئیر سوئنگ یارکر اور تیز رفتاری کے ذریعے بلے بازوں کو حیران میں مبتلا کر دیا ہے۔ عمران ملک نے ایک ایسے میدان پر اپنی گیند بازی کی جس میدان پر 40 اوورز میں 394 رنز بنائے گئے اسی میدان پر عمران ملک نے صرف 25 رنز پر پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے جن میں چار کھلاڑیوں کو صاف طور پر بولڈ کردیا اور یہ چاروں گیندیں یارکر نہیں بلکہ تیز لینتھ والی گیند تھی۔

اس وقت کرکٹ شائقین میں شعیب اختر کی یاد تازہ کردی جنھیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 2022 کے آئی پی ایل کے اختتام پر عمران ملک نے یہ ثابت کر دکھایا کہ گیند بازی کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ساتھ ہی بہترین تیز گیندبازی کی کارکردگی کے ذریعے عمران ملک ایک اچھے بہترین گیند باز کے طور پر مستقبل میں ٹیم انڈیا کے لیے ثابت ہوں گے۔ ساتھ ہی کپل دیو، ظہیر خان، عرفان پٹھان کے علاوہ اور بھی کئی تجربہ کار گیند بازوں کی خلا کو پر کریں گے۔

سلام بن عثمان

متعلقہ خبریں

Back to top button