انڈر ورلڈ گینگسٹر اجے گوجر گرفتار- جانیں انٹرنیشنل کھلاڑی کیسے جرائم کی دلدل میں دھنس گیا
نئی دہلی،۸؍جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک گینگسٹر اور ایک بین الاقوامی تائیکوانڈو کھلاڑی کو گرفتار کیا ہے۔ اس گینگسٹر کا انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے چار بڑے ساتھیوں کے ساتھ گہرا ربط ہے۔ دراصل اسپیشل سیل کی ٹیم نے اجے گوجر عرف بھیا جی (اجے گرجر) نامی گینگسٹر کو گرفتار کیا ہے۔
وہیں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ڈی سی پی جسمیت سنگھ کے مطابق گنگسٹر اجے گرجر کے انڈر ورلڈ کے ساتھ کافی گہرے تعلقات ہیں۔
وہ چار انڈر ورلڈ گینگسٹرحافظ بلوچ، اقبال ابراہیم کاسکر، سبھاش ٹھاکر اور عارف جان کے بہت قریب رہا ہے۔ دہلی پولیس کی طرف سے تقریباً 24 معاملات کی جانچ کے دوران اجے گرجر کے ممبئی انڈر ورلڈ سے تعلقات اور ربط کے پختہ شواہد ملنے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا ہے۔
اتنا ہی نہیں، دہلی پولیس کے ساتھ ساتھ یوپی، راجستھان، ممبئی اور ہریانہ پولیس قتل، بھتہ خوری، حملہ سمیت 24 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات میں ملوث گوجر کو تلاش کر رہی تھی۔
پولیس نے اس کے پاس سے ایک سیمی آٹومیٹک پستول بمع 5 زندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔دہلی پولیس کے مطابق اجے گرجر کو قتل، اقدام قتل، غیر قانونی جبری وصولی، دھمکی سمیت 24 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات میں تلاش کیا جا رہا تھا۔ اس کیخلاف دہلی کے علاوہ اتر پردیش، راجستھان، ہریانہ، ممبئی میں یہ مقدمات درج ہیں۔ اسپیشل سیل کی جانب سے کی گئی پوچھ گچھ میں معلوم ہوا ہے کہ اس کے انڈر ورلڈ کے چار بدمعاشوں کے ساتھ گزشتہ 11 سال سے قریبی تعلقات تھے۔
واضح ہو کہ اجے گرجر ہریانہ کے پلو ل میں واقع تمسرا نامی گاؤں سے ہیں۔ اسے اسپیشل سیل کی ٹیم نے دہلی کے بدر پور علاقہ کے متھرا روڈ سے گرفتار کیا ہے۔ جسمیت سنگھ کے مطابق گنگسٹر اجے گرجر کبھی بین الاقوامی سطح کا تائیکوانڈو بلیک بیلٹ کھلاڑی رہ چکا ہے،بلکہ ملزم تائیکوانڈو بلیک بیلٹ کھیل میں قومی سطح پر 8 گولڈ میڈل بھی جیت چکا ہے۔ سال 2003 میں بھوٹان میں ہونے والے بین الاقوامی سطح کے کھیلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیاتھا۔
اس کے ساتھ ہی اس نے سال 2005 میں ممبئی میں منعقدہ ایک بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلے میں 5ویں رینک حاصل کر کے بہت نام کمایا تھا لیکن چند سالوں کے بعد آہستہ آہستہ جرائم کی دنیا میں قدم جمانے لگا۔پچھلے سال اگست 2021 میں ایک آڈیو کال وائرل ہوئی تھی جس میں دہلی جیل میں بند ستندر عرف ستے اجے گرجر سے بات کر رہے تھے۔
اس دوران وہ اجے گرجر کو AK-47 ہتھیار کا بندوبست کرنے کی ہدایت دے رہا تھا، تاکہ اس کے حریف گروپ کو ٹھکانہ لگایا جا سکے۔ نیز تہاڑ جیل میں انکت گوجر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے تہاڑ جیل کے ایک سینئر افسر کے قتل کی بھی ہدایت دی جا رہی تھی۔
بتا دیں کہ گزشتہ سال 4 اگست کو تہاڑ جیل میں انکت گرجر کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جس کا الزام کئی پولس اہلکار پر لگایا تھا۔



