بین الاقوامی خبریں

یونیسکو کی طرف سے فلسطین کے حق میں دو فیصلے

غزہ، 16اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فلسطین وزارت خارجہ نے یونیسکو کے فلسطین کے حق میں 2 فیصلے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مقبوضہ فلسطین اور ثقافتی و تعلیمی اداروں سے متعلق دو فیصلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں، یونیسکو انتظامی کونسل کی 212 ویں نشست میں اراکین کے اتفاق رائے سے کئے گئے ہیں۔

مذکورہ دو فیصلے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی شہری حیثیت کی تصدیق کرتے ہیں اور ان میں مقبوضہ اسرائیلی فورسز کی مقدس شہر میں اختیار کردہ تدابیر کی نامعقولیت اور فوری منسوخی کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسکو نے، اسرائیل سے مشرقی بیت المقدس میں جاری غیر قانونی سرنگیں کھودنے کے پروجیکٹ اور پالیسیوں کو بند کرنے اور قدیم شہر کی ثقافتی ساخت اور فلسطینیوں کے عبادت کے حق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ نے یونیسکو انتظامی کونسل کی 212 ویں نشست میں کئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ تین سماوی ادیان کے مرکز یعنی بیت المقدس کی توڑ پھوڑ کو روکا جائے۔


اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس اور گوش عتصیون یہودی کالونی کو ملانے والی شاہراہ پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولی ماری۔عبرانی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے ایک فلسطینی پر اس وقت گولی چلائی جب وہ انفاق چوکی کے قریب تھا۔

اس نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پٹرول بم بھی پھینکا تاہم مقامی فلسطینی ذرائع نے یہودیوں کے اس دعوے کو من  گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے ایک نہتے فلسطینی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور کسی کو اس کے قریب جانے اور طبی امداد فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button