قومی خبریں

سیتارمن نے اپوزیشن کے احتجاج کوبتایا’پرتشدد مظاہرہ‘، خلل ڈالنے کی مذمت کی

نئی دہلی، 3 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی جانب سے پیگاسس جاسوسی معاملے سمیت مختلف مسائل پر ہنگامہ آرائی کو #نرملا سیتارمن (Nirmala Sitharaman)نے منگل کو پرتشددمظاہرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اس طرح خلل ڈالنے کے رویہ کی مذمت کی جانی چاہیے۔ #سیتارمن نے کہاکہ #پارلیمانی آداب بہت اہم ہوتے ہیں، متفق نہیں ہیں تو آپ احتجاج کرسکتے ہیں۔

تاہم جب کوئی رکن (ایوان میں) بولنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اسے روکنا اور دھمکی آمیز انداز میں اسے گھیرنا،یہ سب ناقابل قبول ہے۔قبل ازیں جب بیجو جنتا دل کے ارکان دیوالیہ اور انشورنش ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لے رہے تھے، اپوزیشن کے کچھ ارکان پلے کارڈز لے کر ان کے قریب آگئے۔وزیر #خزانہ نے کہا کہ میں اب بھی اپوزیشن کے ارکان کو بل کی مخالفت کی بجائے بحث میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ یہ مکمل طور پر عجیب بات ہے کہ وہ لوگ جو ذاتی طور پر پریشانی میں حصہ ڈال رہے ہیں، جب وہ بولنے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو چاہتے ہیں کہ ایوان ٹھیک ہو جائے،یہ کتنا خود غرضانہ بات ہے؟۔سیتارمن نے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ تمام اراکین اس #تشدد اور رکاوٹ کی مذمت میں میرا ساتھ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button