
کانگریس نے وزیراعظم سے کیا عہدے سے ہٹا نے کامطالبہ
نئی دہلی، 22 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے کانگریس کے سابق صدر #راہل #گاندھی پر نازیبا تبصرہ کیا ہے۔ راؤ صاحب دانوے نے کہا ہے کہ راہل گاندھی ایک چھٹے سانڈ کی طرح ہیں اور ان کا کوئی فائدہ نہیں۔ کانگریس نے دانوے کے اس غیر مہذب تبصرہ پر اعتراض کیا ہے اور اسے وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔دانوے نے مہاراشٹر کے جالنا ضلع میں ایک جلسہ عام میں راہل گاندھی پر متنازع تبصرہ کیا۔ نومنتخب وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراد کے زیر اہتمام نکالی گئی’جن آشیرواد یاترا‘ کے تحت یہ پروگرام منعقد کیا گیاتھا۔
#مراٹھی #زبان میں اپنی تقریر کرتے ہوئے #دانوے نے کہا کہ راہل گاندھی کا کوئی فائدہ نہیں۔ وہ بھگوان کیلئے وقف ’سانڈ‘ کی طرح ہیں ۔ وہ ہر جگہ گھومتے ہیں لیکن کسی کے کام نہیں آتے ہیں، میں 20 سال سے لوک سبھا میں رہاہوں اور ان کا کام دیکھاہوں۔مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے نے مزید کہاکہ ایسا سانڈ بھلے ہی کھیت میں گھس کر فصل کھا سکتا ہے لیکن کسان جانور کو یہ کہہ کر معاف کر دیتا ہے کہ اسے خوراک کی ضرورت ہے۔
دانوے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کئے جا رہے اہم کاموں کودیکھناچاہئے،حکومت اپنے خزانے سے پیسے خرچ کر رہی ہے کیونکہ ریلوے ٹکٹ کی فروخت سمیت مختلف ذرائع سے کافی آمدنی پیدا کرنے سے قاصر ہیں۔وزیر مملکت برائے #ریلوے کے تبصرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کی ریاستی یونٹ کے سربراہ نانا #پٹولے نے دانوے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس نے (دانوے) تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ اس کاتبصرہ غیر مہذب اور حیران کن ہے، ہم راہل گاندھی کے خلاف اس طرح کی نفرت انگیز تقریر استعمال کرنے پر ان کوکابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔کانگریس کے اعتراض کے بعددانوے نے واضح کیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کاموں کوسمجھانے کیلئے زراعت کے شعبے کی مثال دے رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس نے ’اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ’سانڈ‘ لفظ کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔



