قومی خبریں

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کا اکاؤنٹ 1 گھنٹہ بند ، ٹوئٹر نے دیا امریکی ضابطہ کا حوالہ

نئی دہلی،25جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)جمعہ کو مرکزی #مواصلات اور #انفارمیشن ٹیکنالوجی کے #وزیر روی شنکر پرساد کا #ٹویٹر اکاؤنٹ ایک گھنٹے کے لئے بند کردیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اکاؤنٹ تک رسائی ایک گھنٹہ کے لئے معطل کردی گئی ، اس کے لئے ٹوئٹر نے امریکہ کے ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ (ڈی ایم سی اے) کی خلاف ورزی کا حوالہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں دو اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے گئے ہیں، پہلے اسکرین شاٹ میں ٹویٹر نے وجہ بتائی ہے ، کہ کیوں اکاؤنٹ تک رسائی بند رکھی گئی ۔

دوسرے اسکرین شاٹ میں اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ٹوئٹر نے اس اکاؤنٹ تک رسائی روکنے کی وجہ یہ بتاتے ہوئے کہا کہ آپ کا #اکاؤنٹ بلاک کیا جارہا ہے، کیونکہ ہمیں آپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کسی مواد کی پوسٹنگ کے حوالے سے ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت شکایت موصول ہوئی ہے۔

ٹوئٹر نے کہا ہے کہ ہم کاپی رائٹ کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے پرعزم ہیں، اور ان قواعد کی دوبارہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کا اکاؤنٹ #معطل کیا جاسکتا ہے۔اکاؤنٹ کو دوبارہ کھولتے ہوئے ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اب آپ کا اکاؤنٹ قابلِ استعمال ہے، خیال رہے کہ اگر مزید ڈی ایم سی اے نوٹس موصول ہوجاتے ہیں ،تو آپ کا اکاؤنٹ معطل کیا جاسکتا ہے۔

واضح ہوکہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل #میڈیا کے لئے نئے قواعد متعارف کرائے گئے تھے ، حکومت اور ٹوئٹر کے مابین تنازع جاری ہے ۔ حکومت کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی کو ہندوستانی قوانین پر عمل کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button