بین الاقوامی خبریں

امریکہ: میامی ایئرپورٹ پر جہاز کے وِنگ پر چڑھنے والا مسافر گرفتار

نیویارک،یکم اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایئرپورٹ پر اس وقت عجیب و غریب سی صورتحال پیدا ہو گئی، جب کولمبیا سے آنے والا ایک مسافر ایمرجنسی راستہ استعمال کرتے ہوئے جہاز کے پر کی طرف نکل کر اس پر چلنے لگا۔ امریکی نیوز چینل سی این این نے میامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ کولمبیا سے آنے والی پرواز میں ایک مسافر نے ہنگامی راستہ استعمال کیا اور بدھ کی شام میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے پروں کی طرف باہر نکل گیا۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

میامی ڈیڈ پولیس نیوز ریلیز کے مطابق مسافر نے ونگ پر چلنے کے بعد ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں چھلانگ لگائی اور دعویٰ کیا کہ وہ خطرے میں ہے،وہاں اس نے ایک سکیورٹی افسر سے مدد مانگی۔ پولیس نے بتایا کہ مسافر کو امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹکشن نے حراست میں لے لیا اور اسے جیکسن میموریل ہسپتال لے جایا گیا تاکہ اسے طبی طور پر کلیئر کرایا جا سکے لیکن ’اس نے ہسپتال سے فرار ہونے کی کوشش کی‘۔

سی این این سے وابستہ ڈبلیو پی ایل جی کے مطابق یہ شخص امریکی شہری ہے اور یہ پرواز امریکن ایئرلائنز 920 تھی۔ پولیس کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ شخص پولیس کی حراست میں ہسپتال میں ہے۔ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اسے میامی ڈیڈ اصلاحات اور بحالی کے محکمے میں بھیجا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button