بین الاقوامی خبریں

امریکہ: مختلف ریاستوں میں خون جما دینے والی سردی نوویڈا میں 193 انچ برف باری ، 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نیویارک ،29دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ کی مختلف ریاستوں میں خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے جبکہ ریاست نویڈا میں برف باری کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔امریکی ریاست نویڈا میں اب تک 193 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے جس نے 50 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیا ہے جبکہ جھیل تھوئے سمیت ارد گرد کی ندیاں جم گئی ہیں۔ ریاست کیلیفورنیا میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے۔

موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہے ، سالٹ لیک، سیٹل اور مینی پولس سمیت دیگر شہروں کیلئے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب کینیڈا میں بھی درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کینیڈا میں برفباری کیباعث شاہرات بلاک ہو چکی ہیں جبکہ شدید سردی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔

یورپی ممالک بھی شدید سردی اور برف باری کی لپیٹ میں ہیں ، مشرقی یورپ کے ممالک فن لینڈ ، رومانیہ ، ہنگری اور سربیا میں ہر طرف برف کا منظر ہے جبکہ ٹریفک اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے ، ان ممالک میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔جاپان اور چین کے متعدد علاقوں میں بھی برف باری نے نظام زندگی کو منجمد کر کے رکھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button