بین ریاستی خبریں

باپ کی کامیابی تک بیٹی نے کیا شادی سے انکار

لدھیانہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انتخابی موسم کے دوران سیاسی جماعتیں اور قائدین عوامی تائید حاصل کرنے کے لیے کئی اعلانات اور وعدے کرتے ہیں لیکن ایک بیٹی نے اپنے والد کی کامیابی تک شادی نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

پنجاب میں انتخابی مہم عروج پر پہونچ چکی ہے ۔ پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر نوجوت سنگھ سدھو چیف منسٹر عہدے کے دعویدار تھے تاہم کانگریس کے قائد راہول گاندھی نے موجودہ چیف منسٹر چرن جیت سنگھ چنی کو دوبارہ چیف منسٹر کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ جس پر نوجوت سنگھ سدھو اپنی سیاسی طاقت کو پیش کرنے میں مصروف ہوگئے ۔

دوسری طرف ان کی دختر رابعہ سدھو نے اپنے والد نوجوت سنگھ سدھو جو امرتسر ایسٹ حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں ان کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے دلچسپ ریمارکس کیے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد نوجوت سنگھ سدھو کی کامیابی تک شادی نہیں کریں گی ۔

ساتھ ہی چیف منسٹر چرن جیت سنگھ چنی کے خلاف سنسنی خیز بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بینک کھاتے میں 133 کروڑ روپئے ہونے کا دعویٰ کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button