لکھنو،16؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ پڑوسی نوجوان نے چاکلیٹ دینے کے بہانے گھر لے جاکر اپنی اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ واقعہ کے بعد بچی کی موت ہو گئی۔
جس کے بعد ملزم نوجوان نے لڑکی کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر چھپا دیا۔یہ معاملہ ضلع کے کھگا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کا ہے جہاں گھر کے تمام لوگ وسرجن کے لیے نوبستا گھاٹ گئے تھے اور لڑکی گھر پر اکیلی تھی۔ اس کے بعد پڑوسی نوجوان دنیش پاسوان لڑکی کو چاکلیٹ دینے کے بہانے اپنے کمرے میں لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی لیکن لڑکی یہ برداشت نہ کر سکی اور وہ مر گئی۔
لڑکی کی موت کے بعد ملزم لڑکی کی لاش کو کپڑے میں چھپا کر گھومتا رہا، جس کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی کے گھر والوں نے شام کو گھر آنے کے بعد لڑکی کی تلاش شروع کی۔جب لڑکی گھر پر نہ ملی تو گھر والوں نے پولیس میں شکایت کی۔ جس کے بعد پولیس نے پڑوسی نوجوان سے پوچھ گچھ کی تب اس نے مشتبہ جواب دیا۔
جب اس کے گھر کی تلاشی لی گئی تو پولیس کو بچی کی لاش ملی جو وہاں کپڑے سے ڈھکی ہوئی تھی اور اسے چھپا کر رکھا تھا۔ جس کے بعد پولیس ملزم نوجوان کو کوتوالی لے گئی۔لڑکی کے ریپ اور قتل کے بارے میں سن کر گاؤں والوں کا ایک ہجوم کوتوالی میں جمع ہو گیا، اور گاؤں والوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔
اسی واقعے کے بعد موقع پر پہنچے ایس پی نے واقعہ کا جائزہ لیا۔اس معاملے میں ضلع کے ایڈیشنل ایس پی راجیش کمار نے بتایا کہ معصوم بچی کو ضلع کے کھگا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں قتل کیا گیا ہے۔



