قومی خبریں

یوپی: لکھیم پور کیس میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد آشیش مشرا جیل سے رہا

لکھیم پور کھیری تشدد کیس کے ملزم آشیش مشرا کو جمعہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے

لکھنؤ ، 27جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) 2021 لکھیم پور کھیری تشدد کیس کے ملزم آشیش مشرا کو جمعہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ آشیش مشرا مرکزی وزیر اجے کمار مشرا کے بیٹے ہیں، جنہیں سپریم کورٹ نے جمعرات کو ہی آٹھ ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ عدالت نے انہیں جیل سے رہائی کے بعد ایک ہفتہ کے اندر یوپی سے باہر جانے کی بھی ہدایت دی تھی۔ واضح ہوکہ لکھیم پور کھیری میں تشدد میں آٹھ لوگوں کی موت ہو ئی تھی۔جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جے کے مہیشوری نے کچھ شرائط کے ساتھ آشیش مشرا کو ضمانت دی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ آشیش عبوری ضمانت کی مدت کے دوران نہ تو اتر پردیش میں رہ سکے گا اور نہ ہی دہلی میں۔ بنچ نے کہا کہ وہ انصاف کے مفاد کو آگے بڑھانے اور ایک طرح سے تجرباتی بنیادوں پر فیصلہ کرنے کے لیے کچھ عبوری ہدایات جاری کر رہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ کیا ریاست اور دیگر کی طرف سے ظاہر کیے گئے خدشات میں کوئی دَم ہے؟

بنچ نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے چار ملزمان گروندر سنگھ، کمل جیت سنگھ، گرپریت سنگھ اور وچترا سنگھ کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ3 اکتوبر 2021 کو لکھیم پور کھیری کے ٹکونیا علاقہ میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب کسان وہاں احتجاج کر رہے تھے۔ وہ ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے دورہ کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران ایک ایس یو وی نے چار کسانوں کو کچل دیاگیا، جس کی ڈرائیونگ آشیش مشرا کر رہے تھے۔ پولیس نے آشیش مشرا سمیت 13 لوگوں کو ملزم بنایا تھا اور ان کیخلاف قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آشیش مشرا نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔ اس کے بعد آشیش نے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button