قومی خبریں

غیرقانونی تبدیلی ٔ مذہب کی آڑ میں داعی ٔ اسلام ڈاکٹر عمر گوتم اور مفتی جہانگیر گرفتار

لکھنؤ؍غازی آباد،21جون:(اردودنیا/ایجنسیاں) یوپی اے ٹی ایس نے لکھنؤ سے مبینہ غیر قانونی تبدیلی ٔمذہب کے دو مبینہ ملزمان مولانا عمر گوتم اور مولانا جہانگیر کو گرفتار کرلیا ہے،جس کا انکشاف سرکاری رپورٹ سے ہوا ہے ۔اے ٹی ایس کے پریس ریلیز کے مطابق ان دونوں پر اب تک ایک ہزار سے زیادہ غریب ہندوؤں کو مبینہ طور پر غیر قانونی تبدیلی ٔ مذہب کرانے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں یوپی کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے بتایا کہ ایک بڑا گروہ تبدیلی ٔ مذہب میں مصروف تھا، وہ رقومات اور دیگر ضروریات سے مدد کرکے ہندوؤں کو تبدیلی ٔ مذہب کراتے تھے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مبینہ طو ر پر ڈاکٹر عمر گوتم اور مفتی جہانگیر قاسمی کو 9جون کو صبح غازی آباد پولیس نے پاسپورٹ و دیگر کاغذات کے ساتھ پولیس اسٹیشن بلایاگیاتھا،دیر شام تک جب یہ دونوں حضرات باہر نہیں نکلے تو تشویش پیدا ہوئی ساتھ گئے لوگوں نے ان کے متعلق دریافت کیا ،تو پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ یہاں نہیں ہیں۔

مستقل کوششوں کے بعد کل شام یہ اطلاع ملی کہ یوپی اے ٹی ایس نے ان دونوں کو لکھنؤ منتقل کردیا ہے، آج ان دونوں کی غیر قانونی تبدیلی ٔ مذہب کی آڑ میں گرفتاری کی خبر موصو ل ہورہی ہے ۔ یوپی اے ٹی ایس نے اس گرفتاری کو تبدیلی ٔ مذہب کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی اور غیر ملکی فنڈز کے شبہات کے ساتھ بھی لاحق کردیا ہے ۔

اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد لوگوں کی تبدیلی ٔ مذہب کی جاچکی ہے ۔ ان دونوں نے معذور بچے اور خواتین کو پیسے اور دیگر ضروریات کی چیز کا لالچ دے کر مذہب تبدیل کرایا ہے ، خواتین کی تبدیلی ٔ مذہب کے بعد بھی شادی کرائی گئی ہے۔پرشانت کشو رکے مطابق یہ دونوں ہندو خواتین کی مسلم نوجوانوں سے شادی کرانے کے ساتھ مکمل سرکاری کاغذات بھی تیار کرائے ہیں۔

یوپی اے ٹی ایس کے مطابق نوئیڈا ، کانپور ، متھرا اور ملک کی دیگر ریاستوں میںتبدیلی ٔ مذہب کا کام چل رہا ہے ، جب کہ پولیس یہ بھی مانتی ہے کہ ڈاکٹر عمر گوتم بھی ہندو سے مسلمان ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یوپی اے ٹی ایس نے یہ بھی ا لزام لگایا کہ یہ تبدیلی ٔ مذہب اسلامی دعوہ مرکز کے اشارے پر کی گئی ہے، اس کام کے لئے مبینہ طور پر داعش اور بیرون ملک سے رقومات مہیا کرائی گی، خیال رہے کہ نئی دہلی بٹلہ ہاؤس واقع موجود اسلامی دعوہ سینٹر کے دفتر کویوپی اے ٹی ایس نے سیل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button