قومی خبریں

بلرام پور: کرونا سے فوت شدہ شخص کی لاش ندی میں پھینکی ، دو افراد پر کیس درج

بلرام پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گنگا کنارے لاشیں ملنے کے بعد یوپی سے ایک اور انسانیت سوزاور شرمناک تصویر سامنے آئی ہے۔ سنگ دل اور بے رحم اہل خانہ نے بلرام پور میں کرونا سے مرنے والے شخص کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے لاش کو دریائے رابتی میں پھینک دی، اس کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اس میں پی پی ای کٹس پہنے ہوئے دو لوگ پل سے لاش کو ندی میں پھینکتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

یہ واقعہ تھانہ کوتوالی کے علاقے میں رابتی ندی پر سیسائی گھاٹ پل کا ہے۔ رابتی ندی میں لاش پھینکنے کے دوران وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے اس کی ویڈیو بنالی تھی، جو وائرل ہوگئی ہے۔دونوں شخص کی شناخت ہوگئی ہے،وہ مہلوک کے ا ہل خانہ ہیں۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ یہ صرف ایک ویڈیو ہے ، جس میں یہ معلوم ہوا کہ لاش پھینکی جارہی ہے۔ کیا اس کے علاوہ اور بھی لاشیں پھینکی جارہی ہیں؟

اس کا جواب تشنہ ہے۔سی ایم او ڈاکٹر وجے بہادر سنگھ نے بتایا کہ را بتی ندی میں پھینکی گئی لاش پردیم ناتھ مشرا کی ہے ، جو سدھارتھ نگر ضلع کے شہرت گڑھ کے باشندہ تھے،جب 25 مئی کو کورونا ہوا تو مہلوک کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، 28 مئی کو دوران علاج وہ چل بسا۔ اس کے بعد لاش کووڈ پروٹوکول کے تحت رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی تھی۔ لاش ندی میں پھینکنے کے واقعے کا پتہ لگنے پر وبائی ایکٹ کے تحت کوتوالی نگر میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button