بین ریاستی خبریں

یوپی: سی ایم یوگی نے چلڈرن ہوم سے لڑکیوں کے فرار سے ناراض

لکھنؤ6جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ لکھنؤ میں گورنمنٹ چلڈرن ہوم سے لڑکیوں کے فرار ہونے پر ناراض ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ #وزیراعلیٰ #یوگی نے وزیر بچوں اور محکمانہ افسران سے گورنمنٹ چلڈرن ہوم سے #لڑکیوں کے فرار کے بارے میں پوچھا ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ #ناتھ نے محکمہ جاتی وزیر سواتی سنگھ کو #فون کرنے کے بعد #لڑکیوں کے بھاگ جانے کے معاملے پر برہمی کا اظہارکیاہے۔

اتوارکی صبح تین بجے کے لگ بھگ #لکھنؤکے موتی نگر میں واقع گورنمنٹ چلڈرن ہوم سے پانچ بچ فرار ہوگئے تھے۔ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعلیٰ نے پوچھاہے کہ لڑکیاں کیوں بھاگ گئیں؟ وزراء اور اہلکار کیا کر رہے تھے؟وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورنمنٹ چلڈرن ہوم (گرلز) کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی معلومات لی ہیں۔

دریں اثنا ٹیم 9 کی میٹنگ میں سی ایم یوگی نے انچارج وزراء اور محکمہ جاتی افسران،چائلڈہوم کے ذمے داروں سے معائنہ کرکے نظام کو بہتر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ یوگی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن ہومز اور ویمن پروٹیکشن ہومزمیں مقیم بچوں،بیٹیوں اورخواتین سے بات چیت کرنے کی ہدایت دی گئیں۔

نیز یہ بھی کہاہے کہ افسران کو موقع پر جاکر ضروریات اور توقعات کا پتہ چلناچاہیے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ان بچوں اور بیٹیوں کی ترقی کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعہ تمام ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button