بین ریاستی خبریں

یوپی: 9 سال پرانے قتل کیس میں دو مجرموں کو سزائے موت، دیگر ۵ ؍عمر قید

پرتاپ گڑھ،27اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے پرتاپ گڑھ میں پوکسوعدالت نے دو قاتلوں کو موت کی سزا سنائی ہے، جب کہ پانچ دیگر قاتلوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے قاتلوں پر دو دو لاکھ کا مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ قتل کے ملزم اس وقت کے ٹیچرراجیش سنگھ اور نوشاد علی کو اسپیشل جج پوکسو کورٹ نے موت کی سزا سنائی ہے، جب کہ دیگر ساتھیوں پرمود تیواری، اشوک مشرا، پردیپ سنگھ، انوج دوبے، ارون سنگھ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے یہ سزا پرائمری ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے ضلع صدر شوبھ ناتھ مشرا کے معاملہ میں سنائی ہے۔

14 جولائی 2012 کو ضلع صدر شوبھ ناتھ مشرا کو گھر میں گھس کر گولی مار دی گئی تھی۔ رات نو بجے سزا یافتہ ٹیچر راجیش سنگھ اپنے نصف درجن ساتھیوں کے ساتھ ٹیچرس یونین کے ضلع صدر شوبھ ناتھ مشرا کے گھر پہنچا، جہاں نوک جھونک کے بعد اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ مقتول کے ورثا نے ٹیچر سمیت 7 ملزمان کو نامزد کرکے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔کیس کی سماعت کے بعد خصوصی جج پوکسو کورٹ پنکج سری واستو نے ملزمین کو سخت سزا سناتے ہوئے دو لوگوں کو موت اور پانچ مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔پورے ضلع میں سزائے موت موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button