یوپی ضلع پنچایت نتائج : بی جے پی کی جیت پروزیراعلی یوگی نے کہا یہ وزیر اعظم مودی کی عوامی فلاح و بہبود پالیسیوں کا نتیجہ
لکھنؤ، 3 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی میں ہوئے ضلعی #پنچایت #انتخابات میں بی جے پی نے 75 میں سے 67 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ جیت سیاسی لحاظ سے اہم ہیں کیونکہ اگلے سال #ریاست میں #اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسی صورتحال میں #یوپی کے سیاسی گلیاروں میں اس انتخاب کو سیمی فائنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس جیت کے بعد یوپی کے #وزیراعلی #یوگی آدتیہ ناتھ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے جیت کے بعد تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔ اسی دوران بی جے پی کی جیت پر انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فلاحی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جیت سے یوپی میں گڈگورننس کے قیام پر لوگوں کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ تین مرتبہ پنچایت انتخابات میں ضلعی پنچایت صدر کے عہدے کے لئے منتخب ہونے والے تمام امیدواروں کو میری دلی مبارکباد ہے۔
آپ سب کی اس جیت سے ہندوستان کے پنچایتی راج نظام کو مزید تقویت ملے گی۔ ایک روشن دور کے لئے آپ سب کو نیک خواہشات۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں ضلع پنچایت صدر کے انتخاب میں بی جے پی کی تاریخی فتح وزیر اعظم کی عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ اتر پردیش میں قائم اچھی حکمرانی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ریاست کی تمام عوام کا شکریہ اور فتح پر دلی مبارکباد! ضلع پنچایت انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے حصہ میں صرف پانچ سیٹیں آئی ہیں۔ لوک دل اور جن ستا دل نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی ایک نشست آزاد کے کھاتے میں چلی گئی ہے۔ بدایوں میں بھی بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے، جو سماج وادی پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔



