قومی خبریں

یوپی الیکشن 2022: مودی ستمبر سے ہر ماہ یو پی کے کریں گے دو دورے

لکھنؤ ، 21اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی میں #انتخابی #بساط بچھانے کیلئے بی جے پی ریاست میں تین مختلف ’یاترائیں‘(مارچ ) نکالی گی ۔ ان ’یاتراؤں‘ کے ذریعہ پارٹی نام نہاد ہندو قوم پرستی کے ایجنڈے کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ، جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی خاتمیت ، طلاق ثلاثہ پر پابندی ، کمبھ میلہ اور ایودھیا میں ’دیپ اتسو‘ کے موضوع پر سادھنے کی کوشش کرے گی ۔ نیزکرونا بحران میں نام نہاد عوامی خدمات کی کامیابیوں کے علاوہ #پسماندہ اور #دلتوں کے درمیان سماجی ہم آہنگی کے پیغام کے تمام 403اسمبلی حلقہ میں پہنچے گی۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہائش گاہ پر  ہونے والی میٹنگ میں ریاست میں کورونا انفیکشن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ’یاترا‘ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے تحت چھ علاقوں سے مختلف ’یاترا‘ شروع کئے جائیں گے۔ ان یاتراؤں کے تحت ہر علاقہ میں منعقد ہونے والی ایک ریلی میں وزیر اعظم #مودی ، امیت شاہ ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، پارٹی کے قومی صدر جے پی #نڈا اور ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ ، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرماسمیت کئی مرکزی وزیر عوام سے خطاب کریں گے۔نیزستمبر سے ہر ماہ پی ایم مودی کے ریاست میں دو پروگرام ہوں گے۔

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اسکیموں کے سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی تقریبات بھی ہوں گی۔بی جے پی کی انتخابی انتظامی کمیٹی کی کمان چیف منسٹر یوگی اور ریاستی صدر سوتنتر دیو کے ہاتھ میں ہوگی۔ جبکہ ڈپٹی چیف منسٹر اور دیگر وزرااور ریاستی حکومت کے پارٹی عہدیدار کمیٹی کے #ممبر ہوں گے، تاہم یہ بھی چرچا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر کیشوپرساد موریہ کو دلتوں کے #ووٹ #بینک کو بہتر بنانے کے لیے انتظامی کمیٹی کا #چیئرمین مقرر کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button