بین ریاستی خبریں

یوپی الیکشن: اکھلیش یادو کیلئے کانگریس کا واک اوور کرہل میں اعلان کردہ امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا

لکھنؤ ، یکم فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوپی اسمبلی انتخابات میں مین پوری ضلع کی ہاٹ سیٹ بنے کر ہل ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ کانگریس نے کرہل اسمبلی حلقہ میں سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، ایس پی امیدوار کو واک اوور دے دیا ہے۔ کانگریس ہائی کمان کو کرہل اسمبلی حلقہ سے پہلی فہرست میں اعلان کردہ خاتون امیدوار نے پرچہ نامزدگی بھی داخل نہیں کیا ہے ۔

پہلی فہرست میں کانگریس نے گیا ن وتی یادو کو کرہل اسمبلی حلقہ سے اور مین پوری صدر اسمبلی حلقہ سے ضلع صدر ونیتا شاکیا کو امیدوار بنایا تھا۔ کانگریس کارکنوں نے گیان وتی کو ٹکٹ دینے کے خلاف احتجاج کیا اور ان کا پتلا بھی نذر آتش کیاتھا، جب سماج وادی پارٹی نے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کو کرہل اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتارا تو کانگریس ہائی کمان نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔

مبینہ اطلاع کے مطابق گیان وتی یادو کو کانگریس کے ریاستی دفتر بلاکر کرہل اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس سلسلے میں کانگریس ضلع صدر سمیت کارگذار ضلع صدر کو بھی جانکاری دی گئی۔ ضلع صدر اور کارگذار ضلع صدر نے کرہل اسمبلی حلقہ سے اعلان کردہ امیدوار گیان وتی یادو کو بھی ہائی کمان کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری پرکاش پردھان نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے امیٹھی اور رائے بریلی میں کانگریسی امیدواروں کے سامنے امیدوار کھڑے نہیں کیے ہیں۔

کانگریس ہائی کمان نے مین پوری کے کرہل اور اٹاوا کے جسونت نگر اسمبلی حلقوں سے اُن کے پہلے اعلان کردہ امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے ہیں۔ دونوں اضلاع کے باقی اسمبلی حلقوں میں کانگریس نے پہلے اعلان کردہ امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔

اکھلیش یادو پہلی بار کرہل سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ پیر کو مین پوری پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اکھلیش کے سامنے بی جے پی نے آگرہ کے ایم پی اور مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کو انتخابی میدان میں اتار ا ہے ۔ بگھیل نے بھی پیر کو کرہل سیٹ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button