
نئی دہلی، 6/اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش کے مین پوری ضلع میں نگلہ شیشم گاؤں میں ایک لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت دری اور قتل کر دیا گیا، مین پوری کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کملیش دکشت نے بدھ کو بتایا کہ پولیس کو نگلہ شیشم گاؤں میں ایک لڑکی کی عصمت دری اور قتل کی اطلاع ملی، پولیس موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کی گئی۔ جلد ہی قصورواروں کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔ مقتولہ کی نعش گھر سے مشکوک حالت میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔
متاثرہ کے والد کام کے سلسلے میں مین پوری گئے ہوئے تھے، جبکہ ماں آگرہ گئی ہوئی تھی۔ متاثرہ کی چھوٹی بہن کوچنگ سے واپس آئی تو دروازے کی کھڑکی سے دیکھا، بہن کی لاش پھندے پر لٹکی ہوئی تھی۔پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مردہ خانے بھجوا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم پشپیندر نے اس کی بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے۔



