سرورققومی خبریں

یوپی:اپنے خلاف نازیبا تبصرہ معاملہ،جیا پردہ کورٹ میں پیش ہوئیں

جیا پردا کافی عرصے سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی تھیں

مرادآباد ،14مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)رام پور کی سابق ایم پی اور اداکارہ جیا پردا اپنے خلاف نازیبا ریمارکس کے معاملے میں مرادآباد ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئیں۔ وہ مراد آباد کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے آئی تھیں۔ ایس پی لیڈر اعظم خان، ایم پی ایس ٹی حسن اور دیگر 2019 کے نفرت انگیز ریمارکس کیس میں ملزم ہیں۔

جیا پردا کافی عرصے سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ جس کے بعد آج (14 مارچ) کو وہ عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیا پردا نے ایس ٹی حسن کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی بیٹیوں اور بہنوں کی ہے، تاکہ ایس ٹی حسن جیسے لوگ ان کا استحصال نہ کر سکیں۔ مجھ پر کیے گئے ناشائستہ تبصرے چھوٹے ذہن کے لیڈروں کی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ میں ہمیشہ ملک کی دوسری خواتین کے لیے لڑوں گی۔

دراصل، 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد، رام پور کے سابق ایم پی اعظم خان، ایس پی ایم پی ایس ٹی حسن اور دیگر لیڈروں نے مرادآباد کے مسلم ڈگری کالج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔الزام ہے کہ تقریب کے دوران اسٹیج سے جیا پردا پر نازیبا تبصرہ کیا گیا۔ بعد ازاں اس سلسلے میں اعظم خان، ایس ٹی حسن، عبداللہ اعظم، فیروز خان، محمد عارف، اظہر خان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، لیکن جیا پردا ناشائستہ تبصرہ کیس میں گواہی دینے کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی تھیں، جس پر عدالت نے جیا پردا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ جیا پردا عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنے وارنٹ واپس منگوائے۔ اب کیس کی اگلی سماعت 21 مارچ 2024 کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button