
بلند شہر ، ۲۳؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق گورنر #کلیان #سنگھ کو پیر کی سہ پہر ریاستی اعزاز کے ساتھ #بلندشہر ضلع کے ننورہ میں بنسی گھاٹ میں آخری #رسومات ادا کردی گئی ، ان کے بیٹے راج ویر سنگھ عرف راجو بھیا نے انہیں ’مکھ اگنی‘ دی۔ کلیان سنگھ کی آخری رسومات میں مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ ، مرکزی وزیر سمرتی ایرانی ، اجے بھٹ ، یوپی کے وزیر اعلی #یوگی آدتیہ ناتھ ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی ، یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ ، اوما #بھارتی سمیت کئی بڑے لیڈر موجود تھے۔
مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ، سی ایم یوگی اور ڈپٹی سی ایم کیشوا پرساد موریہ نے انہیں ’آہوتی ‘دی ۔ان کا جسد خاکی دوپہر منڈھولی سے ننورہ کے لیے روانہ ہوئی ۔ تقریباً پونے چار کے قریب کلیان سنگھ کو سرکاری #اعزاز کے ساتھ سلامی دی گئی۔اس کے بعد ایٹہ کے رکن پارلیمنٹ اور ان کے بیٹے راج ویر سنگھ عرف راجو بھیا نے انہیں مکھ اگنی دی۔سابق وزیراعلیٰ یوپی کلیان سنگھ کی آخری رسومات میں کثیر تعداد میں عوام جمع ہوئے۔
بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے گھاٹ پر آخری رسومات کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔ اتراولی پہنچے وزیر داخلہ امیت شاہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جس دن رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ، اس دن میں نے بابوجی (کلیان سنگھ) سے بات کی، انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا’مقصد ‘پورا ہو گیا ہے۔کلیان سنگھ کی پوری زندگی یوپی اور غریبوں کی ترقی کے لیے وقف تھی۔
بی جے پی میں کلیان سنگھ کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا دیر تک پر نہیں ہو سکتا۔خیال رہے کہ بابری مسجد کی المناک شہادت کی وقت کلیان سنگھ یوپی کے وزیراعلیٰ تھے ، انہوں نے تحریری طور پر عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بابری مسجد کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے ، لیکن اس یقین دہانی کے باوجود بھی بابری مسجد کارلاکھوں کے سیوکوں کی بھیڑ کے ذریعہ6دسمبر1992میں شہید کردی گئی ۔



