بین ریاستی خبریں

یوپی: کرونا سے فوت شدہ شخص کی نعش بیٹا چھوڑ کر فرار، پولیس نے کوڑے والی گاڑی میں ڈلواکر ادا کراد ی آخری رسومات

مہوبہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرونابحران میں سیکڑوں افراد کی موت ہورہی ہے ،کئی جگہوں پر کوروناسے موت کے بعد اپنے ہی لاش چھوڑ کر راہِ فراراختیار کرجاتے ہیں ، کئی جگہ ایسے واقعات سنے گئے ہیں ،جن سے انسانیت شرم سے پانی پانی ہوگئی ۔اس وقت معاملہ کی حساسیت بڑھ جاتی ہے ، جب اپنی ہی ا ولاد مر دہ باپ کی لاش کی آخری رسومات ادا کرنے سے پہلو بدل رہی ہو ا ور باپ کی لاش کو چھوڑ کر فرار ہوجائے ۔

ایسا ہی ایک معاملہ یوپی کے بندیل کھنڈ میں پیش آیا ہے۔ جہاں ایک شخص کی کرونا سے موت کے بعد پہلے تو اس کا بیٹا اسے چھوڑ کر بھاگ گیا، پھررہی سہی کسر پولیس اہلکاروں اور پنچایت عملہ نے پوری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق بندیل کھنڈ کے علاقے کھریلا کے رہائشی رام کرن کی کرونا سے موت ہوگئی۔ جب ڈاکٹروں نے اس کے بیٹے کو اطلاع دی، تو وہ اسپتال میں لاش چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اسپتال کے عملے نے فون پر بیٹے سے رابطہ کیا لیکن بیٹے نے لاش اٹھانے سے انکار کردیا۔

اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے پنچایت اہلکاروں کو مطلع کرکے کچرا اٹھانے والی گاڑی بلالیا، اس کے بعد لاش کو کوڑا اٹھانے والی گاڑی میں ڈال کر آخری رسومات ادا کردی۔ یہ معاملہ علاقہ میں کافی چرچا کا موضوع بن گیا ہے۔48 سالہ رام کرن اپنے بیٹے دیپک کے سا تھ شہر میں رہ کرمزدوری کرتا تھا، کرونا دور میں جب میونسپل میں کرونا کرفیو ختم ہونے کے بعد باپ بیٹے نے گاؤں واپس جانے کا فیصلہ کیا ،گھر آنے کے بعد کورونا کے خوف سے گھر والے گھر میں داخل نہیں دیئے، باپ بیٹے نے دو دن گاؤں کے باہر گزارا۔

ہفتے کے روز رام کرن کی حالت اچانک خراب ہونے لگی، اور انہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ کرونا سے باپ کی موت کے خوف سے بیٹا ڈسٹرکٹ اسپتال سے لاش چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔اس کرونا دوربہت سے شرمناک واقعات بھی منظرعام پر آ چکے ہیں، جب کہ کچھ لوگوں نے انسانیت کا فریضہ بھی نبھایا ہے۔ اور کرونا سے ہونے والی لاکھوں لاشوں کے وارث بن کر آخری رسومات ادا کی ہیں ، جن میں مسلمانوں کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button