بین ریاستی خبریں

نامعلوم بخار کا قہر ، یوپی کے ایک گاؤں میں چار دن کے اندر 8 بچے ہلاک

متھرا،24؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے #متھرا میں ان دنوں نامعلوم بخار کی خوفناک تباہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں اس بخار کی وجہ سے کئی #بچے مر چکے ہیں۔ متھرا شہر سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کوہ گاؤں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نامعلوم بخار کی وجہ سے تقریبا آٹھ بچوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور صدر علاقے کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رچنا گپتا، محکمہ صحت کے دستے کے ہمراہ پیر کو گاؤں پہنچے اور مریضوں کے خون کے نمونے لیے۔

ساتھ ہی گاؤں والوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے بروقت اقدامات نہیں کیا ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنجیو ورما اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رچنا گپتا اور ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دلیپ کمار وغیرہ کوکوہ گاؤں پہنچے ،گاؤں والوں نے انہیںبتایا کہ گاؤں میں گزشتہ آٹھ دس دنوں سے #بخار کی #وبا ہے۔چار دن میں اس مہلک بخار سے آٹھ بچے مر چکے ہیں۔سی ایم او نے کہاکہ گاؤں کے ہر مریض کی جانچ کی جا رہی ہے اور #نمونے لیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔ ساتھ ہی #دیہاتیوں کا الزام ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود انتظامیہ نے بروقت اقدامات نہیں کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button