
پرتاپ گڑھ: (اردودنیا.اِن)اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ممبر اسمبلی پر ٹول پلازہ ملازمین کی پٹائی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یوپی کے پرتاپ گڑھ سے اپنا دل ایم ایل اے راکیش ورما پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سکیورٹی سپورٹرز اور مددگاروں کے ساتھ ٹول کارکنوں کو بری طرح پیٹا۔
صرف یہی نہیں ، ایم ایل اے کے کارکنوں نے ٹول پلازہ کا بیریئر بھی توڑ دیا ۔ یہ سارا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جس کے بعد ایم ایل اے کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ ایم ایل اے نے ملازمین پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔ٹول پلازہ ملازمین کے ساتھ ایم ایل اے کے حامیوں پر حملہ کا واقعہ پرتاپ گڑھ-پریاگراج بارڈر کے رام نگر ٹول پلازہ کے سی سی ٹی وی میں قید ہے۔
سوشل میڈیا میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایم ایل اے نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹول پلازہ والوں نے شراب پی کر عوام کے ساتھ بد سلوکی کرتے ہیں ۔ متاثرہ ملازمین نے بتایا کہ ایک گاڑی آگئی ، جس میں 2019 کے اسمبلی کا پاس لگا ہوا تھا ۔ میں نے اس سے پوچھا یہ گاڑی کس کی ہے؟ تب تک لیڈر کے آدمی گاڑی سے باہر آئے اور مار پیٹ کرنے لگے۔ لیڈر نے کہا کہ میں قانون بناتا ہوں ، میں جو چاہتا ہوں وہیں ہو گا۔



