بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

عاشق کی درندگی – محبت میں ناکامی پر سائرہ کو 18 بار اسکرو ڈرائیور سے گھونپ کر قتل کر دیا گیا

اسکرو ڈرائیور سے کیے گئے 18 حملوں کے نشانات موجود تھے۔

مرادآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے گاؤں کوٹوالی میناتھر میں ایک ہولناک قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔ 20 سالہ لڑکی سائرہ کی خون میں لت پت نعش کھیتوں میں پائی گئی، جس پر اسکرو ڈرائیور سے کیے گئے 18 حملوں کے نشانات موجود تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ اسے اس کے عاشق رفیع نے بےرحمی سے قتل کیا۔

سائرہ ہفتہ کے روز جانوروں کے لیے چارہ لینے کھیت گئی تھی لیکن شام تک واپس نہ آنے پر گھر والوں نے تلاش شروع کی۔ اگلی صبح جب گھر والے کھیتوں میں گئے تو سائرہ کی نعش ملی، جو مکمل طور پر خون میں ڈوبی ہوئی تھی۔

ابتدائی طور پر شبہ کیا جا رہا تھا کہ سائرہ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے کیونکہ اس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اس کی تردید کی اور بتایا کہ ریپ نہیں ہوا بلکہ کسی نوکیلے ہتھیار سے وار کیے گئے۔

پولیس نے جب سائرہ کے موبائل فون کا جائزہ لیا تو اس میں ایک مخصوص نمبر سے پانچ مسڈ کالز پائی گئیں۔ یہ نمبر گاؤں کے ہی رہائشی رفیع کے نام پر رجسٹرڈ تھا۔ پولیس نے جب سائرہ کی والدہ صفینہ سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ رفیع اکثر ان کی بیٹی کو پریشان کرتا تھا۔

رفیع کو حراست میں لے کر جب تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ سائرہ سے محبت کرتا تھا، مگر سائرہ اس سے دور رہتی تھی۔ چند دن قبل سائرہ نے گاؤں کے ایک شخص سے رفیع کی پٹائی کروا دی تھی، جس کے بعد رفیع کو شک ہوا کہ سائرہ اس شخص سے تعلقات رکھتی ہے۔

غصے اور انتقام کی آگ میں جلتے ہوئے رفیع نے سائرہ کا پیچھا کیا۔ ہفتے کے روز جب سائرہ کھیت گئی، رفیع نے اسے اسکرو ڈرائیور سے 18 بار وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق سائرہ نے جان کی بھیک مانگی لیکن رفیع نے اس کے نازک اعضا کو بھی نشانہ بنایا۔ سائرہ تڑپتے ہوئے دم توڑ گئی۔

قتل کے بعد رفیع نے اسے ہلا کر دیکھا کہ وہ مر چکی ہے، پھر وہ گھر گیا، نہایا، کپڑے بدلے اور سونے چلا گیا۔ پولیس نے رفیع کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button