سلطان پور ، 19دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سلطان پور کے کروندی کلاں نامی کے ہندوآباد گاؤں میں معاشقہ میں شادی شدہ خاتون سے ملنے آئے ایک نوجوان کو ہفتہ کی شام پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کے ملزم دیور کو حراست میں لے لیا ہے، گاؤں میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔
فی الحال پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔واقعہ کروندی کلاں کے ہندوآباد گاؤں کا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہندوآباد گاؤں کے رہنے والے راماشنکر اور منگواں ضلع ضلع کے رہائشی یونس (38) ایودھیا، ممبئی میں ٹیکسی ڈرائیور تھے، ساتھ کام کرنے کے دوران ان کی دوستی ہوگئی۔
یونس راماشنکر کے گھر جانے لگا۔ اس دوران یونس کے راماشنکر کی بیوی راج کماری کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات بھی قائم ہوگئے۔ سلطان پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن مشرا نے بتایا کہ ایودھیا ضلع کے منگواں کا رہائشی یونس (40) ہفتہ کی رات اپنی مبینہ معشوقہ راج کماری یادو سے ملنے ضلع کے کروندی کلاں تھانہ علاقہ کے ہندو آباد نامی گاؤں آیا تھا۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون کے دیور کو اس بات(معاشقہ) کا علم ہوا اور انہوں نے یونس کو ڈنڈوں سے وحشیانہ پٹائی کی ، جس کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج امریندر بہادر سنگھ نے دونوں ملزمین کرپاشنکر اور شیو شنکر کو حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول یونس کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔



