بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

نابالغ کی عصمت دری اور کار سے کچلنے والا مبینہ پریمی گرفتار

نویں جماعت کی طالبہ کی نعش ملنے کے بعد پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر اجتماعی عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کیا

اناؤ، 27فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) یوپی کے اناؤ ضلع میں ایک نابالغ کی عصمت دری اور قتل کے معاملہ میں اس کے عاشق اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد واردات میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔نویں جماعت کی طالبہ کی نعش ملنے کے بعد پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر اجتماعی عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔خیال رہے کہ پولیس کو جمعہ (24 فروری) کو سڑک کے کنارے ایک لڑکی کی نعش ملی تھی۔

نعش بری طرح کچلی گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی شناخت کرنا مشکل تھا۔ تاہم بعد ازاں متوفی کے لواحقین نے بچی کی شناخت اس کی بالیوں اور کپڑوں سے کی۔متاثرہ کے خاندان کی شکایت پر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سدھارتھ مینا نے اس معاملے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

ایس پی نے بتایا کہ لڑکی کے مبینہ عاشق پنٹو راوت (19) ساکن پریار اور اس کے دوست روہت راوت (19) ساکن گلہاراپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور پولیس دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق پنٹو نے 22 فروری کی رات لڑکی کو اس سے ملنے کے لیے گھر کے باہر بلایا تھا۔ اس کے آنے کے بعد وہ اسے گاڑی میں بٹھا کر ایک الگ جگہ پر لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات بنائے۔ اسی وقت جب لڑکی کے چچا کا پنٹو کے موبائل پر فون آیا تو اس نے اسے گھر واپس لانے کو کہا لیکن اس نے واپس آنے سے انکار کردیا اور پنٹو کو اپنے ساتھ جانے کو کہا۔ اس سے گھبرا کر پنٹو نے لڑکی کو کچل کر ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ملزم پنٹو نے اپنے دوست روہت کو لڑکی کو قتل کرنے اور پورے قتل کو انجام دینے کے لیے بلایا۔ اس کے بعد روہت ایک اور فور وہیلر میں آیا اور لڑکی کو پریار بازار لے گیا۔ جہاں دونوں نے مل کر لڑکی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ایک افسر نے بتایا پنٹو نے لڑکی کو گاڑی سے گرایا، پھر روہت نے اسے اپنی گاڑی سے کچل ڈالا، لڑکی کی موت کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس مزید تفتش میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button