لکھنؤ،8پریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)یوپی پبلک سروس کمیشن 2022 کا حتمی نتیجہ جاری ہوچکا ہے۔ کل 5311 امیدواروں نے پی سی ایس امتحان میں شرکت کی تھی۔جن میں سے 1070 امیدواروں نے مینس کا امتحان پاس کیا اور انٹرویو راؤنڈ میں شرکت کی۔ آگرہ کی دویا سیکروار امتحان میں ٹاپر بنی ہیں۔جبکہ لکھنؤ کی پرتیکشا پانڈے دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔ جب کہ سلطنت پروین Sultanat Parveen کو چھٹی اور محسنہ بانو Mohsina Bano کو ساتویں پوزیشن ملی ہے۔فرحین زاہد چودہویں نمبر ہیں۔ دیگر کامیاب امیدواروں میں فہد علی، اسما وقار، شاہ رخ خان، اعزاز احمد، جمال الدین شامل ہیں۔ ٹاپ 10 میں آٹھ خواتین، دو مرد۔ ٹاپ 20 میں 12 خواتین جبکہ آٹھ مرد ہیں۔ 19 خواتین اور 20 مرد افسران کو ایس ڈی ایم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی کے عہدے کے لیے 26 خواتین اور 67 مرد افسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کل 364 کامیاب امیدواروں میں سے 110 خواتین اور 254 مرد ہیں۔



