بین ریاستی خبریں

یوپی: اب کسی کے گھر یا دکان کے باہر گاڑی کھڑی کرنے پر لگ سکتا ہے جرمانہ

لکھنو،20؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہوسکتا ہے کہ آپ کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہو کہ کسی نے آپ کے گھر یا دکان کے سامنے اپنی #گاڑی کھڑی کرکے گھنٹوں غائب ہوجاتا ہو اور آپ کو یہ تکلیف برداشت کرنا پڑتا ہو۔ لیکن اب #اترپردیش کے دارالحکومت #لکھنؤ میں ان لوگوں کو ایسی پریشانی کا سامنا کرنے والوں کو آسانی ہوگی، جلدی مدد ملے گی، اگر آپ لکھنؤ میں رہتے ہیں اور آپ کو ایسی پریشانی کا سامنا ہے تو آپ فوری طور پر پولیس سے شکایت کرسکیں گے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس طرح کے مسائل پر قابو پانے کے لئے لکھنؤ #ٹریفک #پولیس نے کچھ ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔ اگر لوگ ان نمبروں پر کال کریں گے تو ان کی شکایت کنٹرول روم میں درج کی جائے گی، جس کے بعد ٹریفک پولیس اور میونسپل عہدیدار اس شخص کے خلاف کارروائی کریں گے جس نے غیر قانونی طور پر اپنی گاڑی کھڑی کی ہے۔ گاڑی کے چالان کے ساتھ اس شخص پر جرمانہ عائد کرنے کے لئے بھی کارروائی جی جائے گی۔ٹریفک پولیس نے عوام کے لئے تین ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں، جس پر وہ کال کرسکتے ہیں۔ یہ نمبر ہیں – 9454405155، 6389304141، 6389304242۔ ان نمبروں پر #کال کرنے پر ٹریفک #کنٹرول #روم ان کی شکایت درج کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button