
آبادی کنٹرول پر قابل اعتراض’فحش ‘ تبصرہ، نتیش کمار کے بیان پر ہنگامہ
خواتین کمیشن نے کہا ،سی ایم نتیش کمار اپنے بیان پر معافی مانگیں
پٹنہ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)بہار کے سی ایم نتیش کمار کے منگل (7 نومبر 2023) کو آبادی پر کنٹرول کے بیان نے پورے ملک کو چونکا دیا۔ ان کے اس بیان پر بی جے پی نے ان پر تنقید کی اور استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ان کے ذہن میں ایک بی گریڈ فلم چل رہی ہے۔ اسی دوران بہار اسمبلی کی ایک خاتون ایم ایل اے گھر سے باہر آئیں اور رونے لگیں۔یہ تنازع یہیں نہیں رکا، یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی ان پر تنقید ہونے لگی۔
خواتین کمیشن نے کہا ،سی ایم نتیش کمار اپنے بیان پر معافی مانگیں
بہار کے وزیراعلی نتیش کمار منگل کو ریاستی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران آبادی کنٹرول کرنے کے عمل میں خواتین کے کردار پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے بعد تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ ممبران اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے، جس میں کچھ خواتین لیڈران بھی شامل تھیں، وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بتایا کہ خواتین کی تعلیم آبادی کنٹرول میں کیسے کردار ادا کرتی ہے۔ نتیش کمار کے ذریعہ خواتین کو لے کر کئے گئے تبصرہ پر قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو) ناراض ہے۔ این سی ڈبلیو کی چیف ریکھا شرما نے کہا کہ نتیش کمار کو فورا معافی مانگنی چاہئے۔ریکھا شرما نے سوشل سائٹ ایکس پر لکھا کہ این سی ڈبلیو اس ملک کی ہر ایک خاتون کی جانب سے وزیراعلی نتیش کمار سے فورا معافی مانگنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسمبلی میں ان کا قابل اعتراض تبصرہ اس وقار اور احترام کی توہین ہے، جس کی ہر خاتون حقدار ہے۔ ان کی تقریر کے دوران استعمال کی گئی ایسی قابل اعتراض زبان ہمارے سماج پر ایک کالا دھبہ ہے۔ ہم اس طرح کے رویہ کیخلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں اور پورے معاملہ کو لے کر جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ادھر مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے بھی ایکس پر ریاستی اسمبلی میں نتیش کمار کے تبصرہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اب مہذب سماج کی نمائندگی کرنے کے لائق نہیں رہے،درازیٔ عمر کے باعث نتیش کما راپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ انہیں اپنے اس بیان پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے 70 سال کی عمر کو عبور کر لیا ہے اور بے ہودہ تبصرہ کیا ہے۔انھوں نے جو الفاظ استعمال کئے جو ہم بالکل نہیں بول سکتے۔ بی جے پی ایم ایل اے گایتری دیوی نے کہا کہ ہم تمام خواتین احتجاج کریں گی۔
#WATCH | Bihar CM Nitish Kumar uses derogatory language to explain the role of education and the role of women in population control pic.twitter.com/4Dx3Ode1sl
— ANI (@ANI) November 7, 2023
On behalf of every woman in this country, as the Chairperson of the National Commission for Women, I demand an immediate and unequivocal apology from the Chief Minister of Bihar, Nitish Kumar. His crass remarks in the Vidhan Sabha are an affront to the dignity and respect that… https://t.co/xNom7jqnzq
— Rekha Sharma (@sharmarekha) November 7, 2023
سی ایم نتیش کمار کے بیان پر بی جے پی نے ٹویٹ کیا اور کہا، ‘کیا کوئی اتنا گندا اور ننگا ہو سکتا ہے؟ بہار اسمبلی کے بعد نتیش کمار نے نفرت انگیز اور گھٹیا الفاظ میں قانون ساز کونسل میں مرد اور عورت کے تعلقات کا پوسٹ مارٹم کروا کر اپنے کردار اور چہرے کو بے نقاب کیا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے نام پر انہوں نے خواتین کے تئیں اپنی ناقص سوچ کا ثبوت دیا ہے۔
بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے چچا نتیش کمار کے بیان کا دفاع کیا ۔ انہوں نے کہا، ان کا بیان جنسی تعلیم کے بارے میں تھا۔ یہ موضوع ہمارے ملک میں بہت حساس سمجھا جاتا ہے اور لوگ اس موضوع پر بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ ان کا بیان جنسی تعلیم کے بارے میں تھا، جس کے بارے میں لوگ بات کرنے میں شرم اور جھجک محسوس کرتے ہیں۔



