قومی خبریں

نیرو مودی کو امریکی عدالت سے لگادھچکا -ہندوستان حوالگی سے بچنے کے لیے کررہا ہے کوشش

نئی دہلی ، 19اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی عدالت سے مفرور ہیرا تاجر نیرو مودی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ امریکی عدالت نے نیرو مودی اور ان کے دو ساتھیوں کی درخواست خارج کر دی ہے۔ اس پٹیشن میں نیرو نے 3 کمپنیوں کے ٹرسٹی کی جانب سے اپنے خلاف لگائے گئے دھوکہ دہی کے الزامات کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

تین امریکی کمپنیوں فائر اسٹار ڈائمنڈ ، فینٹسی انک اور اے جیف کی طرف سے مقرر ٹرسٹی رچرڈ لیون نے نیویارک کی ایک عدالت میں کیس دائر کیا گیا تھا، نیرو مودی پی این بی فراڈ کیس کا مرکزی ملزم ہے۔پہلے ان تینوں کمپنیوں کی ملکیت بالواسطہ نیرو مودی کے پاس تھی۔

لیون نے مودی اور اس کے ساتھیوں مہر بھنسالی اور اجے گاندھی کو قرض دینے والوں کو ہونے والے نقصانات کے لیے 1.5کروڑ ڈالر کامعاوضہ مانگا ہے۔ نیو یارک کورٹ کے جج شان ایچ لین نے یہ حکم جاری کیا جو کہ نیرو مودی اور ان کے ساتھیوں کے لیے ایک دھچکا ہے۔

برطانیہ کی جیل میں بند نیرو مودی پی این بی اسکینڈل کیس میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کررہا ہے اور حکومت اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button