بین الاقوامی خبریں

امریکی انتخابات: ووٹ کیلئے انگلش کے ساتھ اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپرکی ہوگی دستیابی

امریکی انتخابات: ووٹ کیلئے انگلش کے ساتھ اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپرکی ہوگی دستیابی
واشنگٹن،31اکتوبر (ایجنسیز)
امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب انگلش کے ساتھ اردو میں بھی بیلٹ پیپرز دستیاب ہوں گے۔امریکہ میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جن کے لیے بہت سی ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ خبر کے مطابق امریکی انتخابات میں انگلش کے ساتھ ساتھ اب اردوزبان میں بھی بیلٹ فراہم کییجارہیہیں، اردو زبان میں بیلٹ پیپرکی سہولت انگریزی زبان نہ سمجھنے والوں کے لیے ہے اور امریکی قانون انگریزی نہ سمجھنے والوں کو رائے دینیکاحق فراہم کرتا ہے۔
شکاگو بورڈ آف الیکشنز کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پرٹچ اسکرین ووٹنگ مشین اور آڈیوبیلٹ بھی موجود ہوگی جب کہ شکاگو کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپر دستیاب ہوں گے۔ شکاگو بورڈ آف الیکشن کایہ بھی کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز اپنے ساتھ ترجمان بھی لاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button