بین ریاستی خبریں

نکسلیوں کے ہاتھوں امریکن فوج کے ہتھیار ، سیکورٹی فورسز کی اڑی نیند

رانچی ،یکم اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جس رائفل کا استعمال کبھی امریکی فوج استعمال کرتی تھی ، اب وہ رائفل نکسلیوں کے استعمال میں ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ رائفل نکسلیوں تک کیسے پہنچی؟ این آئی اے اس کا جواب تلاش کرے گی۔ درحقیقت دو دن پہلے جھارکھنڈ کے لاتیہا میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا تھا۔ اس انکاؤنٹر میں بی ایس ایف کا ڈپٹی کمانڈنٹ ہلاک ہواتھا، انکاؤنٹر کے بعد سرچ آپریشن میں پولیس نے نکسلیوں کے 8 ہتھیار برآمد کیے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

ان میں سے دو ہتھیار .30 امریکی اسپرنگ فیلڈ رائفل تھے۔ یہ وہی رائفلیں ہیں جو کبھی امریکی فوج استعمال کرتی تھی۔ امریکی رائفل ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کے کان کھڑے ہو گئے۔ویسے لاتیہار میں یہ پہلا موقع نہیں ہے ، جب کوئی غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہو۔ اس سے قبل سال 2015 میں بھی آٹھ امریکی رائفلیں برآمد ہوئی تھیں۔

آخر کس طرح غیر ملکی ہتھیار نکسلیوں انتہا پسندوں تک پہنچ رہے ہیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اب اس کی تحقیقات کرے گی۔ لاتیہار کے علاوہ ماؤ نواز اجے یادو سے چترا میں میڈ ان انگلینڈ اسپرنگ رائفلیں بھی ملی تھیں۔ اس کے علاوہ پی ایل ایف آئی سپریمو دنیش گوپ کے لیے لایا گیا امریکی گرینیڈ لانچر رانچی سے برآمد ہواتھا، اس وقت بتایا گیا کہ یہ ہتھیار پاکستان اور میانمار کی فوج استعمال کرتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button