لندن ، 15دسمبر:(اردودنیا/ایجنسیاں) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق واشنگٹن چین کی 8 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دے گا۔ اخبار نے مزید بتایا ہے کہ امریکہ کے زیر عتاب آنے والی ان کمپنیوں میں ڈرون طیارے تیار کرنے والی ایک کمپنی بھی شامل ہے۔امریکہ نے نومبر میں چین کی درجنوں کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
چین نے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ واشنگٹن کا یہ اقدام دونوں ملکوں کے علاوہ عالمی امداد کے سلسلے اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے ضرر رساں ہو گا۔امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پینگ نے گذشتہ ماہ براہ راست ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں دونوں سربراہان نے امریکہ اور چین کی حکومتوں کے بیچ مزید بات چیت کی ضرورت کو باور کرایا تھا۔



