بین الاقوامی خبریں

جوبائیڈن نے 10 لاکھ ڈالرز لیے مگر طلبہ کو ایک مرتبہ بھی نہ پڑھایا

2 سال کے دوران امریکی یونیورسٹی نے پروفیسر بائیڈن کو 10 لاکھ ڈالرز ادا کیے

نیویارک، 11جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن US President Joe Biden نے ماضی میں یونیورسٹی آف پینسلوینیا سے تنخواہ کے طور پر 3 سال میں 10 لاکھ ڈالرز تو لیے مگر طلبہ کو ایک مرتبہ بھی نہ پڑھایا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کو نائب صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد یونیورسٹی آف پینسلوینیا نے بطور پروفیسر 10 لاکھ ڈالر دیے تاہم انہوں نے یونیورسٹی میں کوئی کلاس نہ لی۔رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے امریکی صدر نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں بتایا کہ نائب صدر رہنے کے 4 سال بعد وہ پینسلوینیا  University of Pennsylvania میں پروفیسر تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 سال کے دوران امریکی یونیورسٹی نے پروفیسر بائیڈن کو 10 لاکھ ڈالرز ادا کیے تاہم انہوں نے ایک مرتبہ بھی طلبہ کو نہیں پڑھایا۔ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کو 2017ء میں 3 لاکھ 71 ہزار 159 جبکہ 2018ء اور 2019 ء میں 5 لاکھ 40 ہزار 484 ڈالر دیئے گئے۔رپورٹس کے مطابق 2017میں جوبائیڈن کو اعزازی پروفیسر کا عہدہ دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ جو بائیڈن سابق امریکی صدر بارک اوباما کے دور میں نائب امریکی صدر تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button