امریکہ نے وینزویلا کے صدر کا جہاز قبضے میں لے لیا
۔بتایا گیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے زیر استعمال جہاز ڈومینکن ریپبلک میں تھا
نیویارک، 3ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) امریکہ نے وینزویلا کے صدر کے زیر استعمال جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ انتہائی اقدام اس لیے کیا گیا ہے کہ امریکہ کے بقول وینزویلا نے یہ جہاز امریکی پابندیوں کے باوجود خطیر رقم ادا کر کے امریکہ سے اسمگل کرالیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے زیر استعمال جہاز ڈومینکن ریپبلک میں تھا جہاں سے امریکی حکام نے ضبط کرنے کے بعد اسے فلوریڈا منگوا لیا ہے۔امریکہ نے اس دروان وینزویلا کے صدر پر یہ الزام بھی عاید کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اپوزیشن جماعتوں کے بقول حالیہ صدارتی انتخاب اکثریتی ووٹ اپوزیشن کو ملنے کے باوجود نتیجے کو اپن حق میں تبدیل کر کے اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔واضح رہے وینزویلا کے صدر کے ایک ساتھی اور اوپیک کے رکن ملک کا تیل بھی ان دنوں امریکی پابندیوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے، اب وینزویلا میں انتخابی عمل کے بعد اس امر کا امکان موجود ہے کہ اس کے خلاف مزید پابندیاں عاید کی جا سکتی ہیں۔
امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق پیر کے روز امریکی محکمہ انصاف نے ایک جہاز کو قبضے میں لیا ہے۔ جس کے حوالے سے امریکہ کا الزام تھا کہ اسے ایک شیل کمپنی سے اس کے باوجود 13 ملین ڈالر کی خطیر رقم دے کر خریداگیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے وینز ویلا پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔امریکی حکام کے بقول یہ طیارہ صدر وینزویلا نکولس مادورو اور ان کے ساتھیوں کے استعمال کے لیے خریدا گیا تھا۔لیکن جب یہ طیارہ ڈومینیکن ریاست کے ہاں پہنچا تو اس کے تعاون سے امریکی کارروائی کی گئی اور طیارہ قبضے میں لے کر اسے فلوریڈ کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ تاہم وینزویلا نے فوری طور پر اس بارے میں کسی بھی تبصرے سے گریز کیا گیا ہے۔



