شدید گرمی اور برسات کے موسم میں جسم پر سرخ رنگ کے گرمی دانے نکلتے ہیں۔جن میں شدید قسم کی جلن چبھن محسوس ہوتی ہے۔گرمی دانے بچوں اور بڑوں سب کے لیے پریشانی کا باعث ہوتے ہیں۔اکثر اوقات ان پر اتنی خارش آتی ہے۔ کہ ہم خارش کرتے کرتے خون نکال لیتے ہیں۔یہ عمل بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔اس تکلیف کو دور کرنے اور دانوں سے جان چھڑوانے کے لیے ہم مختلف قسم کی میڈیسن کھاتے ہیں۔جن سے عارضی طور پر تو آرام آجاتا ہے لیکن مکمل علاج نہیں ہوتا۔ گرمی دانوں کو ختم کرنے کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے پیش کئے جاتے ہیں۔
نیم سے گرمی دانوں کا علاج
گرمی دانوں کے لیے نیم کی 11کونپلیں، یعنی نوک نکلی ہوئی چھوٹی چھوٹی پتیاں صبح کھائیں۔ اس سے گرمی دانے ختم ہو جائیں گے۔ اگر تکلیف زیادہ ہو تو چالیس دن ناشتے سے پہلے نہار پیٹ پانی کے ساتھ کھائیں۔اس کے علاوہ آپ نیم کے پتے سرسوں کے تیل میں جلا کے تیل لگا سکتے ہیں اس سے بھی بہت جلد آرام آجاتا ہے۔
سرسوں کے تیل سے گرمی دانوں کا علاج
چار چمچ سرسوں کا تیل اور چار چمچ پانی ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح پھینٹ کے ایک جان کر لیں۔ یہاں تک کہ انڈے کی زردی کی طرح نظر آنے لگے۔ اب اس مکسچر کو جہاں د انے ہیں وہاں اچھی طرح لگالیں اور تقریبا ایک گھنٹے بعد نہا لیں چند ہی دنوں کے استعمال سے گرمی دانے بالکل ختم ہو جائیں گے۔
میٹھے سوڈے سے علاج
ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ میٹھا سوڈا اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس پانی میں کوئی صاف کپڑا اچھی طرح بھگو کے نچوڑ لیں اب گرمی دانوں کے اوپر اس کپڑے کو رکھیں۔اس عمل کو دن میں کم از کم 5 مرتبہ دہرائیں۔گرمی دانوں کو ختم کرنے کے لیے یہ نہایت ہی کارآمد نسخہ ہے۔
بیسن سے گرمی دانوں کا علاج
بیسن چار پانچ چمچ میں تھوڑا سا پانی مکس کر کے اس کا پتلا سا پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ کو گرمی دانے والی جگہ پر لگائیں۔خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھولیں اس سے نہ صرف آپ کی مردہ جلد اترے گی بلکہ گرمی دانوں کی وجہ سے ہونے والی خارش اور سوزش سے بھی آرام ملے گا۔اور جلد نرم و ملائم ہو جائیں گی
ایلوویرا سے گرمی دانوں کا علاج
ایلو ویرا جیل کو براہ راست گرمی دانوں والی جگہ کے اوپر ملنے سے ہونے والی خارش اور سوزش حیرت انگیز طور پر کم ہو جاتی ہے۔ایلوویرا گرمی دانوں کی وجہ سے ہونے والی جلن،چبھن، سرخی کو فوری طور پر حیرت انگیز طریقے سے ختم کر دے گی۔
نمک سے گرمی دانوں کا علاج
جسم پر گرمی دانے نکلنے کی صورت میں تھوڑا سا نمک پانی میں مکس کر کے دانوں والی جگہ پر لگائیں۔اس سے بھی بہت جلد فرق پڑ جاتا ہے۔
ناریل کے تیل سے گرمی دانوں کا علاج
صبح خالی پیٹ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں گرمی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے گرمی دانے نہیں نکلتے۔ناریل کے تیل میں صندل پاؤڈر میں مکس کرکے گرمی دانوں پر لگانے سے جلد آرام آجاتا ہے۔
کافور سے گرمی دانوں کا علاج
تھوڑی سی مقدار کافور کی نیم کے تیل میں اچھی طرح ملا کے گرمی دانوں والی جگہ پر مساج کریں۔اس تیل کو ایک آدھا گھنٹہ جسم پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے نہا لیں۔یہ نسخہ بھی گرمی دانوں کے لیے بہت مفید ہے چند دنوں میں گرمی دانوں سے نجات مل جاتی ہے۔
پھٹکری سے گرمی دانوں کا علاج
پھٹکری اور صندل پاؤڈر میں تھوڑا سا پانی مکس کر کے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔ یہ گرمی دانوں کو فوری سکون پہنچائے گا۔کچھ دنوں کے استعمال سے دانے ختم ہو جائیں گے۔
ملتانی مٹی سے گرمی دانوں کا
جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے اور گرمی دانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملتانی مٹی کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ 3۔4 چمچ ملتانی مٹی میں 2۔3 چمچ عرق گلاب کے شامل کرکے ایک پتلا پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو گرمی دانے والی جگہ کے اوپر لگا لیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس سے گرمی دانوں سے ہونے والی جلن سے فوری نجات مل جاتی ہے۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Grouphttps://chat.whatsapp.com/KYVv7IXqzIgASe8WCiBxwM https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya |
صندل سے گرمی دانوں کا علاج
صندل پاؤڈر کو اگر سارے جسم پر چھڑک لیا جائے تو اس سے گرمی دانوں کے ساتھ ساتھ خارش اور جلن سے بھی سکون ملتا ہے۔صندل پاؤڈر میں عرق گلاب مکس کرکے لگانے سے بھی گرمی دانوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔
جو کے آٹے سے گرمی دانوں کا علاج
آدھا کپ جو کے آٹے میں تھوڑا سا پانی ملا کر اس کا ایک پتلا لیپ بنا لیں یہ لیپ گرمی دانوں والی جگہ کے اوپر اچھی طرح لگا لیں اور بیس منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں اس نسخہ سے آپ کو حیرت انگیز نتائج حاصل ہونگے۔
آئس کیوبز سے گرمی دانوں کا علاج
دن میں تین چار مرتبہ گرمی دانوں پہ آئس کیوبز یعنی برف کے ٹکڑوں کو گرمی دانوں پر رگڑیں۔ یہ نم درجہ حرارت کی وجہ سے ہونے والے گرمی دانوں کے لئے سب سے آسان گھریلو نسخہ ہے۔




