بین الاقوامی خبریں

ایلن مسک نے وعدہ وفا کردیا: ٹوئٹر پر ’بلو ٹک‘ والے صارفین اب پوسٹ کر سکیں گے 1 گھنٹہ طویل ویڈیو

ٹوئٹر نے اپنے بلو پیج کو اَپڈیٹ کیا ہے جس میں اس نے یہ جانکاری شیئر کی ہے۔

نیویارک ، 23دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ٹوئٹر نے جمعہ کے روز ایک دیرینہ فیچر کا اعلان کر د،یا جسے اس کے باس ایلن مسک نے جلد متعارف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس نئے فیچر کے تحت بلیو ٹک والے صارفین اب 1080 پی ریزولیوشن اور 2 جی بی فائل سائز میں ویب سے 60 منٹ تک کی ویڈیو ٹوئٹر پر اَپلوڈ کر سکتے ہیں۔ ٹوئٹر نے اپنے بلو پیج کو اَپڈیٹ کیا ہے جس میں اس نے یہ جانکاری شیئر کی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سبھی ویڈیو کو کمپنی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ اس سے پہلے ٹوئٹر بلو سبسکرائبرس کو 512 ایم بی کی فائل سائز لمٹ کے ساتھ 1080 پی ریزولیوشن پر پلیٹ فارم پر 10 منٹ طویل ویڈیو اَپلوڈ کرنے میں اہل تھے۔

حالانکہ کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ائی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین پہلے کی طرح ہی 10 منٹ تک کی ویڈیو اَپلوڈ کر سکتے ہیں۔ جو لوگ ٹوئٹر بلو سبسکرائبر نہیں ہیں، وہ اب بھی کسی بھی پلیٹ فارم پر 4 منٹ تک کی ہی ویڈیو اَپلوڈ کر سکتے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ وہ ڈسٹریبیوشن کے لیے ویڈیو کے معیار کو بہتر کرنے پر غور کرے گا۔ کمپنی کے سپورٹ پیج نے کہا ہے کہ ہم اپنے پلیٹ فارم پر اَپلوڈ کی گئی سبھی ویڈیوز کے لیے ممکنہ بہتر معیار والی ویڈیو بنائے رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button