تلنگانہ کی خبریں

بازار میں دستیاب مہندی کا استعمال صحت کیلئے نقصاندہ

ایسیڈ کے استعمال پر ہنمکنڈہ میں مقدمہ درج، احتیاط برتنے ماہرین کا مشورہ

حیدرآباد۔:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) خواتین کی جانب سے مہندی کے استعمال میں چوکسی کی ضرورت ہے کیونکہ بازار میں ملنے والے ’ کون‘ کو ماہرین نے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ہنمکنڈہ کے ڈرگ کنٹرول انسپکٹر جے کرن کمار نے کہا کہ مہندی کی تیاری میںPicramic ایسیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کیلئے نقصاندہ ہے۔ کرن کمار نے کہا کہ خواتین کی جانب سے استعمال کی جانے والی مہندی جن میں خاص طور پر حنا پیسٹ اور کراچی مہندی شامل ہے ان کی تیاری میں صحت کیلئے نقصاندہ ایسیڈ کے استعمال کا پتہ چلا ہے۔ ہنمکنڈہ میں فروخت ہونے والی مہندی کے سیمپل جانچ کیلئے حیدرآباد کے ڈرگ کنٹرول لیاب روانہ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایسیڈ صحت کیلئے مضرت رساں ہے۔

کراچی مہندی کون تیار کرنے والوں کے خلاف ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کراچی مہندی کے’ کون ‘کا استعمال نہ کریں۔ واضح رہے کہ سماج میں بالخصوص مسلم گھرانوں میں مہندی کا استعمال عام ہے۔ شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کے علاوہ بھی مختلف مواقع پر خواتین اور لڑکیاں مہندی کا استعمال کرتی ہیں۔ بازار میں دستیاب مہندی کے پیسٹ جِلدی امراض کا سبب بن رہے ہیں۔ خواتین کو معیاری اور غیر مضرت رساں مہندی کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا استعمال کرنا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button