کھلونے کی بندوق سےبھوت اور جنات کو بھگانے کا عجیب و غریب انداز،سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
قرآنی آیات اور تعویذ پڑھ کر پھوکنے کا یہ انداز کافی وائرل ہو چکا ہے
کچنگ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) آج کل سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز عجیب و غریب ویڈیوز کا سیلا ب ہے ۔ایسا ہی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا خوب وائرل ہورہا ہے۔ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ مریضوں کا علاج کھلونے والے بندوقوں سے ہوتا ہے۔ یہ دلچسپ اور منفرد انداز والے بابا دراصل مریضوں کا دل بہلانے کے لیے اس طرح دم درود کرتے ہیں، قرآنی آیات اور تعویذ پڑھ کر پھوکنے کا یہ انداز کافی وائرل ہو چکا ہے جبکہ ملیشیاء سے تعلق رکھنے والی یہ شخص استاد رفیع ہیں۔
بابا بڑے ہی پُر اعتماد انداز میں جن بھوت کو بھگانے کی کوشش کر رہے تھے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باقاعدہ نشانہ لے کر خاتون سے جن بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔نیلے رنگ کا اسکارف پہنے خاتون نے پہلے تو کچھ نہ کیا مگر کھلونے کی بندوق سے نکلنے والی آواز کی وجہ سے خاتون بھی ہلنے لگی۔
ان کی ویڈیو نےجہاں سوشل میڈیا صارفین کو خوب ہنسنے پر مجبور کیا وہیں، ان کی دینی خدمات بھی قابل قدر ہیں، استاد رفیع مقامی طور پر مذہبی رہنما کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔استاد رفیع کھلونے کی بندوق کے ذریعے دیگر مریضوں کا معائنہ بھی کر چکے ہیں، جبکہ ان کے پاس مختلف قسم کی کھلونے والی بندوقیں موجود ہیں، جنہیں استعمال کر کے استاد رفیع توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔



