قومی خبریں

اترپردیش: اعظم خان اور بیٹے کو اسپتال سے ملی چھٹی ، بھیجا گیا واپس جیل

لکھنؤ ،13؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور یوپی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے کو کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے بعد منگل کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ دونوں کو اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد #اترپردیش کی سیتا پور جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان اور ان کے 30 سالہ بیٹے محمد عبداللہ خان کو 9 مئی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دونوں کو دو ماہ سے زیادہ عرصہ تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد فارغ کردیا گیا۔میدانتا اسپتال کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق 9 مئی 2021 کو سماج وادی پارٹی کے رکن #پارلیمنٹ محمد اعظم خان اور ان کے بیٹے محمد عبداللہ خان کو کورونا انفیکشن کے باعث علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اسپتال کے بیان کے مطابق آج 13 جولائی کی صبح انہیں اور ان کے بیٹے کی طبیعت میں بہتری کے پیش نظر اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

#اعظم #خان اور ان کے #بیٹے اب مکمل طور پر #صحتمند ہیں۔ #میدانتا #اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ انہیں سیتا پور ڈسٹرکٹ #جیل سے اسپتال لایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button