بین ریاستی خبریں

پس زنداں مختار انصاری پر سرکاری شکنجہ سخت ، مئو میں مبینہ غیر قانونی اثاثہ قرق

مئو ؍لکھنؤ، 9جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ضلعی انتظامیہ نے مئو صدر اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی اور باندہ جیل میں پس زنداں مختار انصاری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر تھانہ دکھن ٹولہ کے دشی پوکھرا جہانگیر آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی 152 ہیکٹر غیر قانونی غیر منقولہ جائیداد قرق کرلی گئی۔ مختار انصاری کیخلاف کی جانے والی کارروائی سے دن بھر افراتفری مچی رہی۔

یوپی سرکارمبینہ مافیا کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔اسی تسلسل میں مختار انصاری کیخلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مجسٹریٹ امیت سنگھ نے شہر کے مصروف دشئی پوکھر اکے قریب واقع 152 ہیکٹر رقبے پر پھیلی مافیا مختار انصاری کی غیر قانونی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم کے بعد بدھ کے روز صبح 11 بجے ، سٹی مجسٹریٹ جے این سچن ، ایس ڈی ایم ، سٹی کوتوال اور دیگر متعلقہ حکام بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔

اعلیٰ عہدیداروں نے مختار انصاری کی مبینہ غیر قانونی جائیداد قرق کرنے کا اعلان کرکے کاروائی کی ۔اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے انتباہ بھی دیا کہ کسی بھی قیمت پر مافیا کو نہیں بخشا جائے گا، مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button