بین ریاستی خبریں

یوپی : بارہویں بورڈ کا امتحان بھی منسوخ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی بورڈ کے بارہویں کے امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے امتحانات کی منسوخی کے بعد اب یوپی بورڈ نے بھی اپنے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں ، جس کے بعد لاکھوں طلباء نے راحت کی سانس لی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ریاست کے ثانوی اور اعلی تعلیم کے وزیر بھی موجود تھے۔
معلومات کے مطابق بارہویں جماعت کا رزلٹ دسویں اورگیارہویں میں حاصل کئے گئے نمبرات کی بنیاد پر تیار کیاجائے گا۔واضح رہے کہ یوپی بورڈ نے پہلے ہی دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کردیا ہے اور اب طویل انتظار کے بعد بارہویں کے امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سی بی ایس ای کے 12 ویں بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کورونا کے پیش نظر سی بی ایس ای کے 12 ویں بورڈ کے امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ طلبا کی حفاظت کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button