لکھنؤ11نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ڈاکٹرکفیل خان دو سال قبل یوپی کے بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں آکسیجن سلنڈر کی کمی کے باعث 60 سے زائد بچوں کی موت کے بعدسے یوپی حکومت کے نشانے پر ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ انصاف کے لیے اب بھی جاری ہے۔
یوگی حکومت نے ان کی برطرفی کا حکم دیاہے۔ اس حکم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل نے کہاہے کہ اس حکومت سے کبھی انصاف کی امید نہیں تھی۔ میں جانتا ہوں کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے اور مجھے اپنے نظام انصاف پر پورا بھروسہ ہے۔
ایک بار جب مجھے اس سلسلے میں سرکاری حکم مل جائے گا تو میں اسے چیلنج کروں گا۔ انصاف کی جنگ جاری رکھنی چاہیے۔ ٹوئٹ میں ڈاکٹر کفیل نے لکھاہے کہ 63 بچوں کی موت اس لیے ہوئی کیونکہ حکومت نے آکسیجن سپلائی کرنے والوں کو ادائیگی نہیں کی۔
8 ڈاکٹرز، عملہ کو بحال کر دیا گیا۔ طبی غفلت اور بدعنوانی کے الزامات میں متعدد تحقیقات/عدالتوں سے کلین چٹ ملنے کے باوجود مجھے نوکری سے نکال دیا گیا۔والدین انصاف کے لیے بھٹک رہے ہیں۔



