سرورققومی خبریں

میرٹھ میں سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی کی گوشت کی فیکٹری پر چھاپہ-Gangster Act کے تحت ہوگی کارروائی

میرٹھ ،02؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی پولیس نے میرٹھ میں سابق ریاستی وزیر اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) لیڈر حاجی یعقوب قریشی Yaqub Qureishi کی ملکیت والی ایک گوشت فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پربھاکر چودھری نے کہا کہ سابق وزیر کی ملکیت والی فیکٹری میرٹھ میں غیر قانونی طور پر چل رہی تھی۔ فیکٹری آپریشن میں ملوث 14 افراد کے خلاف Gangster Act گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس معاملے میں پولیس نے بتایا کہ اب تک کل 10 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میرٹھ کے ایس ایس پی نے بتایاکہ 14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ ان میں سے 10 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ گوشت کی فیکٹری غیر قانونی طور پر چل رہی تھی۔

مجرموں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔قریشی اتر پردیش میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات لڑا تھا اور بی جے پی کے ایم پی راجندر اگروال سے کم فرق سے ہار گئے تھے۔ 2007 میں وہ یوپی میں بی ایس پی حکومت میں وزیر تھے۔

قریشی 2007 میں میرٹھ سیٹ سے UPUDF کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے، جبکہ بعد میں انہوں نے بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔سال 2012 میں بی ایس پی کے اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہ دینے پر بعد میں انہوں نے دوبارہ راشٹریہ لوک دل (RLD) میں شامل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button