
مظفر نگر،23؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک 16 سالہ لڑکی کو تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ لوگ لڑکی کو بندوقوں کا خوف دکھا کر جنگل لے گئے۔ یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب لڑکی کچرا پھینکنے جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو عصمت دری کے بعد جنگل میں چھوڑکر چلے گئے ۔ لڑکی کے اہل خانہ کے ایک شخص نے لڑکی کو بچایا ،جو لڑکی کے گھر واپس نہ آنے کے بعد اس کی تلاش میں نکلا تھا۔
پولیس میں درج شکایت کے مطابق ملزم نے لڑکی کے گھر والوں پر بھی حملہ کیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت راجیو ، گڈو اور آشو کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں مفرور ہیں۔



