بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

اترپردیش: باغپت میں طالبہ کا گلا کاٹ کر قتل

باغپت ،24؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جمعرات کی صبح باغپت میں بازار سے گھر لوٹتے وقت بی اے کی ایک طالبہ کو سرعام اس کی گردن کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے یہ جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نوجوان جرم کرنے کے بعد خود کوتوالی پہنچا اور واردات میں استعمال ہونے والا چاقو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نیرج کمار جادون نے بتایا کہ رنکو نامی لڑکا جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے باغپت کوتوالی پہنچا اور بتایا کہ اس نے 20سالہ دیپا نامی لڑکی کو چاقو سے حملہ کردیا ہے، جس کے ساتھ اس کا مبینہ طور پر آٹھ سال سے عشق تھا۔

جادون کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے لڑکی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کے رشتہ داروں کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

باغپت کوتوالی پولیس کے مطابق باغپت کے جھنکر گلی کے رہنے والے نین سنگھ کی بیٹی دیپا بی اے تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی اور بازار سے سامان خرید کر گھر لوٹ رہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ گرودوارہ کی گلی میں پہنچ کر شہر کے ایک نوجوان رنکو نے چاقو سے اس کی گردن کاٹ دی۔ انہوں نے بتایا کہ شدید زخمی دیپا کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

لڑکی کے والد نے بتایا کہ ملزم نوجوان 22 فروری کو گھر پہنچا اور دھمکی دی کہ اگر اس کی شادی دیپا سے نہیں ہوئی تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button